ہمارے بارے میں
میں محمد اطہر قاسمی اس ویب سائٹ کا مالک ہوں۔ میری فراغت دار العلوم دیوبند سے ۲۰۱۷ء میں ہوئی۔ اس کے بعد میں نے المعہد العالی امارت شرعیہ پٹنہ سے افتاء و قضاء کا دو سالہ کورس مکمل کیا۔ وہاں سے ۲۰۲۱ء میں میری فراغت ہوئی۔ میں ابھی دار القضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ٹونک میں قضاء کی خدمات انجام دے رہا ہوں۔
اس ویب سائٹ کے مقاصد
(1) جداریات ڈاٹ کام ویب سائٹ کا مقصد تحقیقی اور معلوماتی مواد فراہم کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ پر مختلف موضوعات میں مضامین شائع کیے جاتے ہیں جو مختلف قلمکاروں کے ہوتے ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عمدہ، تحقیقی اور مفید معلومات ہی کو منتخب کروں اور شائع کروں۔ میں خود معاشیات، کرپٹو کرنسی، بلاگنگ SEO وغیرہ پر مضمون لکھتا ہوں۔
(2) اس کا ایک مقصد مضمون نگاری پر ابھارنا بھی ہے۔ تاکہ ہر شخص اپنی ما فی الضمیر کو قلم کی مدد سے دوسروں کے سامنے پیش کرسکے۔ اور دوسروں کو اس کی تحریر اور اس کے ذہن سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے۔
اس کے لیے ہر دو مہینے میں ایک مضمون نگاری مسابقہ کرایا جاتا ہے۔ مضمون نگاری مسابقہ کس موضوع پر ہو اس سلسلے میں شرکاء مسابقہ سے ہی رائے لی جاتی ہے، پھر ٹیلیگرام چینل میں پولنگ کرائی جاتی ہے اور کسی ایک موضوع کو منتخب کیا جاتا ہے، پھر اسی موضوع پر اگلا مضمون نگاری مسابقہ ہوتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے مضمون نگاری مسابقہ کے اعلانات کو دیکھ سکتے ہیں۔ اور ہمارے ٹیلیگرام چینل کو سبسکرائب کرسکتے۔
اعلانات دیکھنے کے لیے کلک کریں
ٹیلیگرام چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں
(3) اس کا ایک مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو زبان کو فروغ دینا اور اسے ایک پہچان دینا ہے؛ تاکہ اردو داں طبقہ بھی انٹرنیٹ سے اردو زبان میں بہتر سے بہتر اور تحقیقی و معلوماتی مواد حاصل کرسکے۔