عورت کے لیے شادی کیوں ضروری ہے؟
ایک عورت ماہر نفسیات کے پاس گئی اور کہا میں شادی نہیں کرنا چاہتی؛ کیونکہ میں پڑھی لکھی ہوں، خود کماتی ہوں اور خود مختار ہوں اس لیے مجھے خاوند کی ضرورت نہیں ہے۔ مگر میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میرے والدین شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
میں کیا کروں؟
ماہر نفسیات نے کہا بےشک تم نے بہت کامیابیاں حاصل کرلی ہیں؛ لیکن بعض دفعہ تم کوئی کام کرنا چاہو مگر نہ کر سکو۔
کبھی تم سے کوئی غلطی ہو جائے۔
کبھی تم ناکام ہو جاؤ۔
کبھی تمہارے پلان ادھورے رہ جائیں۔
کبھی تمہاری خواہشیں پوری نہ ہوں۔
تب تم کس کو قصوروار ٹھہراؤ گی؟
کیا اپنے آپ کو قصوروار ٹھہراؤ گی؟
لڑکی: نہیں بالکل نہیں!
ماہر نفسیات: کیا اپنے والد یا بھائی کو قصور وار ٹھہراؤ گی؟
لڑکی: بالکل بھی نہیں
ماہر نفسیات: بالکل یہی وجہ ھے کہ تمہیں ایک خاوند کی ضرورت ہے جسے اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا سکو!!!