تاریخ عرفانی، تاریخ ٹونک کا درخشندہ اور زریں باب

پیش لفظ

 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

          مولوی حکیم قاضی محمدعرفان خانصاحب ناظم عدالت شریعت ٹونک کی شخصیت ٹونک واہالیان ٹونک کے لئے ایک جانی پہچانی شخصیت ہے۔ آپ ٹونک میں مقبول ترین شخصیت کے مالک اور اعلیٰ ترین خصائص وفضائل کے حامل انسان تھے۔ ۷؍ اپریل ۱۹۶۲؁ء مطابق یکم ذیقعدہ ۱۳۸۱؁ھ روز شنبہ کوٹونک میں آپ کاانتقال ہوا۔ مخلص احباء وعقیدتمند تلامذہ کااصرارتھا کہ آپ کے حالاتِ زندگی مرتب ہوں۔ اسی مقصد کے پیش ِ نظر،کثرتِ مشاغل کے باوجود یہ مختصرکتابچہ تیارکیاگیاتھا جس میں موصوف کے حالاتِ زندگی یکجا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ کتابچہ تاریخ عرفانی کے ایک حصہ کی حیثیت سے کتاب ہذا میں شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سعی کوقبول فرمائے اور مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین  !

                                      حکیم محمدعمران خان

                 ابن مولوی حکیم محمدعرفان خانصاحب مرحوم ناظم عدالت شریعت ٹونک

                          عمرانی دواخانہ ،محلہ امیرگنج، ٹونک راجستھان

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے