2000 روپے کے نوٹ ہوں گے بند، RBI کا بڑا فیصلہ

2000 روپے کے نوٹ ہوں گے بند، RBI کا بڑا فیصلہ

ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ آر بی آئی نے 2016 کے نوٹ بندی کے بعد جاری 2000 روپیے کے نوٹ کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ بازار میں موجود 2000 کے نوٹ فی الحال چلن میں رہیں گے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو صلاح دی ہے ک وہ فوری طور پر 2000 کے نوٹ جاری کرنا بند کردیں۔ آر بی آئی نے کہا کہ 30 ستمبر تک یہ نوٹ سرکولیشن میں رہیں گے۔ یعنی ابھی جس کے پاس 2000 کے نوٹ ہیں انہیں ستمبر سے پہلے پہلے ایکسچینج کرنا ہوگا۔

آر بی آئی نے پریس ریلیز میں بتایا کہ 2018-19 میں ہی 2000 کے نوٹ چھاپنا بند کردیا گیا تھا۔ سال 2016 نومبر میں نوٹ بندی کے بعد 2000 روپے کا نوٹ لایا گیا تھا۔ نوٹ بندی میں 500 اور 1000 کے نوٹوں کو بند کردیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا تھا تاکہ اس وقت جو 500 اور 1000 کے نوٹ ہٹائے گئے تھے اس کا اثر بازار اور معیشت پر کم سے کم ہو۔

ایکسچینج کے سلسلے میں اہم اپڈیٹ

ایکسچینج کا عمل 23 مئی سے شروع ہوگا۔ ایک بار میں 20 ہزار روپے تک کے نوٹ بدلے جائیں گے۔ اگر آپ کے پاس 2000 کے نوٹ ہیں تو 30 ستمبر کی تاریخ یاد رکھ لیں۔ اس تاریخ سے پہلے آپ 2000 کے نوٹ کو بینک میں جاکر بدل سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے