بلاگ کے لئے ایک اچھا مضمون کیسے لکھیں؟

بلاگ کے لئے ایک اچھا مضمون کیسے لکھیں؟
بلاگ کے لئے ایک اچھا مضمون کیسے لکھیں؟

بلاگ کے لئے ایک اچھا مضمون کیسے لکھیں؟

 High quality content کیا ہے اور کیسے لکھیں؟
 یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ہر Blogger کو پتہ ہونا چاہئے تاکہ بلاگ کا رینک بہتر کیا جا سکے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ جب بھی کوئی شخص نیا بلاگ بناتا ہے تو اس میں وہ مضامین لکھتا ہے، دھیرے دھیرے اس کے مضامین لکھنے کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس کے لئے محنت اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے، تب جاکر ایک اعلیٰ درجے کا مضمون تیار ہوتا ہے۔
 آج ہم آپ کو اپنے مضمون میں بتائیں گے کہ اعلیٰ درجے کا مواد کیا ہے جس سے اعلی درجے کا مضمون تیار کیا جا سکے۔ زیادہ تر بلاگرز جو گوگل ایڈسینس میں پہلی بار درخواست دیتے ہیں ان کی ایڈسینس کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے جس کی وجہ معیاری مواد کا نہ ہونا ہے۔ اگر آپ کا مضمون معیاری نہ ہو تو پھر آپ کا بلاگ گوگل کے search result پر کبھی بھی اچھا رینک حاصل نہیں کر سکے گا۔

اعلیٰ درجہ اور بہتر کوالیٹی کا مواد کیا ہے؟

 بلاگ کی شناخت اس میں لکھے گئے مضمون سے ہوتی ہے جس مضمون کو ہم اپنے بلاگ پر شائع کرتے ہیں وہ ہمارے بلاگ کا معیار طے کرتا ہے۔ اگر ہمارے بلاگ پر ایسا مضمون شائع ہوا ہے جسے کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو پھر ہمارے بلاگ کے مضمون کا معیار کمتر ہے، لیکن اگر بلاگ میں شائع شدہ مضمون کو لوگ پسند کرتے ہیں شیئر کرتے ہیں کمنٹ کرتے ہیں تو اسی مضمون کو اعلیٰ کوالیٹی اور بہتر مواد والا مضمون کہا جاتا ہے۔

ایک اعلیٰ معیار کا مضمون کیسے لکھیں؟

 بلاگ میں مضمون لکھ کر شائع کرنا تو سبھی کو آتا ہے لیکن عمدہ مواد والا مضمون لکھنا ایک محنت طلب کام ہے۔ آپ کو Google میں اپنے مضمون کو رینک کرانے کے لئے ہائی کوالٹی آرٹیکل لکھنا ہوگا۔ بہت سے لوگ ہائی کوالیٹی مواد لکھنے کے چکر میں اپنے بلاگ پر ایسے مضمون لکھتے ہیں جو کوئی بھی پڑھے تو کنفیوز ہو جائے اور اسی کنفیوژن کو دور کرنے کے لئے آپ کو محنت کرنی ہوگی، تاکہ پڑھنے والے کو کوئی کنفیوژن نہ ہو۔ ہم جو بھی لکھیں بالکل پر اعتماد ہو کر لکھیں اور یقین سے لکھیں تاکہ پڑھنے والے بھی اس پر یقین کر سکے۔

بلاگ پر ایک معیاری مضمون کیسے لکھیں؟

 اچھے معیار کا مضمون لکھنا ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم چاہیں تو اپنے مضمون کو عمدہ معیار والا بنا سکتے ہیں اور چاہیں تو خراب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی تحریری صلاحیت دوسروں سے بہتر ہے اور آپ لوگوں کو اپنے مضمون کے ذریعہ ایسی جانکاری دیتے ہیں جسے وہ تلاش کر رہے ہیں، اور آپ کی جانکاری سے وہ مطمئن ہیں تو آپ کا مضمون اعلیٰ کوالیٹی کا سمجھا جائے گا۔ تحریری صلاحیت کو بڑھانے اور بہتر کرنے کے لئے آج ہم کچھ ایسے ہی طریقے آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس پر آپ عمل کر کے اپنی تحریر صلاحیت کو بہتر کر سکتے ہیں۔

نمبر 1 تحقیق Research

 سب سے پہلے آپ جس موضوع پر لکھنا چاہتے ہیں اس موضوع پر مکمل تحقیق کریں اگر آپ بغیر تحقیق کے کوئی مضمون لکھیں گے تو اس مضمون سے لوگوں کو فائدہ کے بجائے نقصان ہوگا جس کی وجہ سے لوگ آپ کے ویب سائٹ پر نہیں آئیں گے، نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ کے ویب سائٹ کا معیار گھٹ جائے گا۔ اس لئے جس موضوع پر لکھنا ہے پہلے اس پر تحقیق ضرور کر لیں ہے اور کیا کیا لکھنا ہے، یہ طے کر لیں۔
 آپ جس موضوع پر لکھنا چاہتے ہیں گوگل پر ہی اس کی تحقیق کر لیں یا اس موضوع سے متعلق کتابیں آپ آن لائن پڑھ لیں یا آپ کے پاس پہلے سے کتاب موجود ہو تو اسے پڑھ لیں۔ جو بھی آپ لکھیں اس پر تحقیق کر لیں تاکہ آپ جو کچھ لکھیں وہ بالکل تحقیق شدہ ہو اور پڑھنے والے کو کوئی کنفیوژن نہ ہو۔ آپ کا مضمون Informative اور معلوماتی ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو پسند ہو اور پڑھنے والے کی ضرورت اس مضمون سے پوری ہوتی ہو۔

نمبر 2 منصوبہ بندی Planning

 کسی بھی مضمون کو لکھنے سے پہلے مضمون نگار کو منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس کے مضمون میں کون سے نکات اورpoints ہوں گے اس موضوع پر مرکزی توجہ کس بات پر دی جائے گی keyword کیا ہوگا مضمون کتنے الفاظ کا ہوگا مضمون کو بہتر طریقے سے کس طرح لکھا جائے گا کہ پڑھنے والے کو بورنگ نہ ہو پریشانی نہ ہو اور ٹھیک سے پڑھا جا سکے اور اپنے مضمون کو لکھنے کے بعد اسے ایک دو بار پڑھ لینا چاہیے۔ اگر اس سلسلے میں کسی اور نے مضمون لکھا ہے گوگل میں سرچ کر کے دیکھئے اور اس سے بہتر لکھنے کی کوشش کیجئے کچھ وہاں سے لیجئے کچھ اپنی طرف س ملایئے اور ایک بہتر مواد کا مضمون لکھنے کی کوشش کیجئے۔ آپ کا مضمون اطمینان بخش ہونا چاہیے۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں جب تک آپ اپنے مضمون سے خود مطمئن نہیں ہوں گے تو آپ اس مضمون سے دوسرے کو مطمئن نہیں کر سکتے ہیں اس لیے جب آپ خود مطمئن ہو جائیں تب ہی آپ اسے شائع کریں۔ شائع کرنے سے پہلے دو تین بار پڑھ لیں اور جہاں بھی کوئی کمی محسوس ہو اس کمی کو دور کریں۔

نمبر 3 معلوماتی Informative

 آپ کا مضمون معلوماتی اور informative ہونا چاہیے تاکہ پڑھنے والے نے جس مقصد سے پڑھا ہے، اسے آپ کے مضمون میں جس چیز کی تلاش ہے یا جس چیز کو اس نے گوگل میں سرچ کیا ہے وہ چیز بخوبی آپ کے مضمون میں اسے مل جانا چاہیے تبھی آپ کا مضمون بہتر مانا جائے گا اور اس طریقے سے آپ کا مضمون دوسرے کے مضمون سے بہتر مانا جائے گا؛ اس لئے اپنے مضمون کو مکمل تحقیق کے بعد ہی لکھیں، جب مکمل اطمینان ہو جائے تب ہی اسے شائع کریں۔ ہمارا مضمون بالکل معلوماتی کے ساتھ ساتھ انتہائی آسان زبان میں ہونا چاہیے تاکہ پڑھنے والے کو ہماری لکھی ہوئی بات پوری تفصیل سے آسان زبان میں سمجھ میں آجائے اور اس سے پڑھنے والے کو فائدہ ہو۔ جب پڑھنے والے کو فائدہ ہوگا اسی میں لکھنے والے کا فائدہ ہے اور اسی سے مضمون کے معیار کا پتہ چلتا ہے کہ کس کا مضمون زیادہ انفارمیشن والا اور معلوماتی ہے، جس کے مضمون سے لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے اسی مضمون کو بہتر مانا جاتا ہے ہے۔ مشکل سے مشکل الفاظ استعمال نہ کیا جائے بلکہ ایسے الفاظ استعمال کیا جائے جو معاشرے میں استعمال ہوتے ہوں اور آسانی سے سمجھ میں آتے ہوں تاکہ آپ کے مضمون کو پڑھنے کے بعد لوگوں کو ڈکشنری اور لغت دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے ایسی صورت میں وہ شخص دوسری ویب سائٹ میں چلا جائے گا اور پھر دوسری جگہ تلاش کرے گا۔ اگر ہمارے الفاظ کے مشکل ہونے کی وجہ سے ہمارے مضمون کو کوئی چھوڑ کر جارہا ہے تو پھر ہم کو اپنے مضمون میں نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ 

نمبر 4 Attractive اور پر کشش

 جب بھی آپ مضمون لکھتے ہیں تو ایسا محسوس ہونا چاہیے کہ آپ اپنے visitors اور قارئین سے بات کر رہے۔ اپنی تحریر میں مشکل الفاظ کا استعمال نہ ہو جس کو سمجھنے کے لئے Google translate اور Google search کی ضرورت پڑے۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو وہ آپ کے ویب سائٹ کو چھوڑ کر دوسرے کے ویب سائٹ میں چلے جائیں گے۔ اس لئے آپ اپنے مضمون کو آسان سے آسان بنائیں تاکہ visitors اور قارئین کو آپ کی تحریر سمجھنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ نے جو مضمون لکھا ہے وہ پورے انٹرنیٹ میں کہیں نہ ہو تو ہو سکتا ہے کہ اسے گوگل ٹرانسلیٹ میں کوئی ٹرانسلیٹ کرے لیکن آج کل بلاگنگ اتنا عام ہوچکا ہے کہ ہر موضوع پر کچھ نہ کچھ مل ہی جاتا ہے اس لیے آپ اپنے مضمون کو ایسا لکھیں کہ جب وزیٹر ایک بار ویزٹ کر لے تو اسے سبسکرائب کر لے اور بار بار آپ کے مضمون کو پڑھنے کے لئے آپ کے سائیٹ پر آئے، جس طرح ایک بار کوئی ویڈیو یوٹیوب میں اچھا لگتا ہے تو لوگ اسے سبسکرائب کر لیتے ہیں تو اسی طرح آپ کا مضمون ایسا ہونا چاہیے کہ پڑھنے والا ایک بار پڑھ کر سبسکرائب کرلے تاکہ اسی طرح کے مضمون کو پڑھنے کے لئے وہ آپ ہی کی ویب سائٹ پر آئے دوسرے کی ویب سائٹ پر نہ جائیں۔

نمبر 5 شکریہ ادا کرنا

 اپنے مضمون کے آخر میں شکریہ ادا کرنے والے حصے کو یقینی طور پر شامل کریں اور ان سے یہ بھی درخواست کریں کہ اگر کوئی سوال ان کے ذہن میں ہو تو تبصرہ کرکے اس سوال کو پوچھیں۔ اس طرح آپ کا ویب سائٹ گوگل میں اچھا رینک کرے گا۔

خلاصہ

 خلاصہ یہ کہ اعلیٰ معیار کا مضمون لکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ جس موضوع پر آپ کو مضمون لکھنا ہے اس موضوع پر تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن نکات پر آپ مضمون لکھنا چاہتے ہیں اور جو باتیں آپ اپنے مضمون میں شامل کرنا چاہتے ہیں اس میں کوئی کنفیوژن نہ ہو وہ بالکل اطمینان بخش ہو۔ آپ نے ایک ہزار الفاظ کا مضمون لکھا اور اس میں کوئی ایسی بات تھی جو کنفیوژن والی تھی تو آپ اسے حذف کر دیں اس کے بعد مضمون کو شائع کریں۔ اگر آپ کے مضمون میں صرف 100 الفاظ میں وہ کنفیوژن والی بات تھی تو وہ ایک سو الفاظ آپ کے مضمون کے بقیہ نو سو الفاظ کو خراب کر دیں گے اور اس کے معیار کو گھٹا دیں گے۔ بہتر معیار کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ صرف عمدہ معیار کا مضمون لکھنے کی فکر کریں بلکہ آپ کو الفاظ کی تعداد کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی۔ ہزار بارہ سو پندرہ سو الفاظ ہونے چاہیے پانچ چھ سو سے کم تو ہونا ہی نہیں چاہیے۔زیادہ الفاظ کا یہ مطلب نہیں کہ اس میں صرف بکواس اور لفاظی ہو کام کی کوئی بات نہ ہو، ایسی صورت میں پڑھنے والا کچھ الفاظ کو پڑھ کر بور ہو جائے گا اور آپ کے ویب سائٹ سے نکل جائے گا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ آپ کے مضمون میں باتیں بھی زیادہ ہوں اور وہ سب کی سب کام کی باتیں ہونی چاہئیں جن سے لوگوں کو زیادہ فائدہ ہو۔ جب آپ شروع سے ہی تحقیق کرکے اور مکمل ریسرچ کے بعد مضمون لکھیں گے تو دھیرے دھیرے آپ کی تحریری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور آپ کے لکھے ہوئے مضمون اطمینان بخش اور پر کشش اور معلوماتی ہوتے جائیں گے۔ آپ کو جب بھی اپنے مضمون میں کسی کمی کا احساس ہو تو اسے فوراً اپ ڈیٹ کریں، اسے بہتر بنانے کی ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔
 ہمارے مضمون کو اخیر تک پڑھنے کا شکریہ! آپ کو یہ مضمون کیسا لگا؟ آپ مزید بلاگ کے سلسلے میں کوئی جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں جو اس مضمون میں نہیں ہے تو پھر آپ کمنٹس میں بتا سکتے ہیں، جلد ہی ریپلائی دیا جائے گا انشاءاللہ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے