How to get AdSense Approval in Urdu ایڈسنس کی منظوری کیسے حاصل کریں

How to get AdSense Approval in Urdu
 

How to get AdSense Approval in Urdu

ایڈسنس کی منظوری کیسے حاصل کریں

بلاگ بنانے کے بعد سب سے پہلا سوال یہ آتا ہے کہ بلاگ تو بن گیا ، اب اس سے پیسہ کیسے کمایا جائے؟ یہ سوال ہر نئے بلاگر کو پریشان کرتا ہے۔ تو آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ بلاگر پر ایڈسنس کے لئے درخواست دینے سے پہلے کیا کیا رسومات پورے کرنے ہوتے ہیں۔ کچھ بلاگر یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ اپنے بلاگ پر کچھ پوسٹ لکھتے ہی ایڈسنس کے لئے درخواست دے دیتے ہیں ، ایسی صورت میں ایڈسنس ان کی درخواست کو نامنظور کردیتا ہے۔ اس لئے درخواست دینے سے پہلے درج ذیل باتوں کا خیال ضرور رکھیں:

(۱) کم سے کم ۱۵ سے ۲۰ پوسٹ

ایڈسنس کے لئے درخواست دینے سے پہلے آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ کہیں آپ ۵-۶ پوسٹ ڈال کر ہی ایڈسنس کے لئے درخواست تو نہیں کر رہے ہیں، جس وجہ سے آپ کو ایڈسنس کی منظوری نہیں مل پا رہی ہے۔ اس کے لئے آپ کو سب سے پہلے اس چیزکا دھیان رکھنا پڑے گا کہ آپ کے بلاگ پر کم سے کم ۱۵-۲۰ پوسٹ ہونے چاہئیں۔

(۲) Content is kingمواد کی اہمیت

پوسٹ لکھتے وقت یہ بات دھیان میں ہونی چاہیے کہ یہاں آپ کے ذریعے لکھا گیا مواد ہی راجا ہے۔ ایڈسنس آپ کے مضمون کے ساتھ userکے کئے گئے معاملات کا بخوبی مطالعہ کرتا ہے، جس کی بنا پر اسے معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ کا مضمون کتنا اچھا اور پرکشش ہے اور userکے لئے کتنا معلوماتی اور نفع بخش ہے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ نے جیسے تیسے صرف خانہ پری کی ہے۔ اس لئے اگر ایڈسنس سے منظوری لینی ہے تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کے مضمون کے ساتھ صارفین کا اچھا برتاؤ ہو، اور انہیں آپ کے مضمون سے فائدہ ہو۔

(۳) کوپی /پیسٹ نہ کریں

اگر آپ ایڈسنس کی منظوری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیںکہ آپ کا مضمون بالکل آپ ہی کا ہو کہیں سے نقل کیا ہوا نہ ہو۔اب آپ کے ذہن میں سوال آتا ہوگا کہ بالکل خود سے کیسے کوئی مضمون لکھے جسے کہیں سے نقل نہ کیا گیا ہو، تو اس کا جواب ہے ’’نقل را عقل باید‘‘ نقل کے لئے بھی عقل چاہیے۔ مطلب یہ ہے کہ آپ اس طرح نقل کریں کہ گوگل کو بھی پتہ نہ چلے کہ آپ نے مضمون کو کہیں سےنقل کرکے لکھا ہے، اسے لگے کہ یہ مضمون صرف آپ کا ہے اور uniqueہے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس موضوع پر آپ لکھنا چاہتے ہیں اسے گوگل میں سرچ کیجئے اور دیکھئے کہ دوسرے لوگوں نے کیسے لکھا ہے؟ کس پہلو پر زیادہ دھیان دیا ہے اور کس پہلو کو آپ کے لئے چھوڑ رکھا ہے؟ آسان الفاظ کا انتخاب کیا ہے یا مشکل الفاظ کا؟ جب آپ ان سب باتوں کا خیال رکھتے ہوئے چند مضامین کا مطالعہ کریں گے، اور پھر اسی موضوع سے متعلق کتابوں کو پڑھیں گے تو آپ کے ذہن میں ایک خاکہ تیار ہوچکا ہوگا کہ آپ کو اپنے مضمون میں کیا لکھنا ہے، جو صارفین کے لئے معلوماتی، نفع بخش، پرکشش اور انوکھا ہو۔

گوگل کے ویب ماسٹر گائیڈ لائن سے ماخوذ کچھ اہم باتیں

سائٹ کے پیج دیکھنے میں صارفین کی مدد کرنا

۱ اہم نام، مواد یا لنک دکھانے کے لئے تصویر کے بجائے تحریر کا استعمال کریں۔ اگر آپ تحریر والے مواد کے لئے تصویر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو تصویر کے ساتھ alt ایٹری بیوٹ کا استعمال کریں۔ ایسا کرکے آپ، لوگوں کو کچھ الفاظ میں تصویر کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔

۲ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنی سائٹ کے پیجوں میں جن Links کو شامل کیا ہے، لوگ ان کا استعمال کرسکیں۔ درست html استعمال کریں۔

۳ اپنی سائٹ اس طرح ڈیزائن کریں کہ لوگوں کو کام کی جانکاری ڈھونڈنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ Navigation bar کو صحیح سے ترتیب دیں۔

about us, contact us, privacy policy, disclaimer جیسے صفحات کو ضرور شامل کریں۔

کوالیٹی کے لئے رہنما خطوط

ضروری اور عام باتوں کو مان کر چلنے والے مالکوں کی ویب سائٹ کو صارفین آسانی سے استعمال کر پاتے ہیں۔ ساتھ ہی سرچ کے نتیجوں میں ان کی سائٹ کی رینکنگ ایسے ویب ماسٹر کی سائٹ کی رینکنگ سے بہتر ہوتی ہے جو اپنا وقت سرچ انجن کی کوتاہیوں کو تلاش کرنے اور ان کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے میں صرف کرتے ہیں۔

عام باتیں

۱ سرچ انجن کے بجائے صارفین کو دھیان میں رکھتے ہوئے پیج بنائیں۔

۲ اپنے صارفین کو دھوکا نہ دیں۔

۳ سرچ ریزلٹ میں اپنی سائٹ کی رینکنگ سدھارنے کے لئے کوئی غلط طریقہ نہ اپنائیں۔اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ جو طریقہ اپنا رہے ہیں وہ صحیح ہے یا نہیں ، تو اس بارے میں خود سے سوال کریں۔ آپ خود سے پوچھیں کہ کیا آپ اس طریقے کے بارے میں کسی ایسی سائٹ کو بتا سکتے ہیں جو آپ کے مقابلے میں ہے۔ ساتھی ہی، کیا آپ گوگل کے کسی ملازم کو بغیر کوئی پریشانی محسوس کئے اس بارے میں بتا پائیں گے۔ یہ جاننے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ خود سے سوال کریں کہ ’’کیا ایسا کرنے سے میرے صارفین کوئی فائدہ ہوگا؟ اگر سرچ انجن نہیں ہوتا، تو بھی کیا میں ایسا ہی کرتا/کرتی؟‘‘

۴ ان چیزوں کے بارے میں سوچیں جن کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو دوسری ویب سائٹوں سے الگ، فائدہ مند اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کی ویب سائٹ دوسری ویب سائٹوں سے بہتر ہو۔

Rejection سے نہ ڈریں

اگر درج بالا باتوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے آپ کو ایڈسنس کی منظوری نہ ملے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جن وجوہات کی بنا پر reject کیا ہے انہیں سدھاریں، پھر دوبارہ درخواست دیں۔ جب سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو آپ کو منظوری مل جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے