بلاگنگ کیا ہے اور کیسے شروع کریں؟

بلاگنگ کیا ہے اور کیسے شروع کریں؟
بلاگنگ کیا ہے اور کیسے شروع کریں؟

بلاگنگ کیا ہے اور کیسے شروع کریں؟

 

چند آسان steps جن پر عمل کرکے آپ آسانی سے بلاگنگ کی شروعات کرسکتے ہیں۔
  آپ ایک کامیاب بلاگر بننا چاہتے ہیں اور بلاگنگ شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک بلاگ نہیں بنایا ہے کیونکہ آپ کو بلاگ بنانا نہیں آتا ہے تو آپ صحیح پیج پر آئے ہیں کیونکہ اس پیج پر ہم نے بلاگنگ سے متعلق تقریباً تمام معلومات ترتیب وار جمع کیے ہیں جسے پڑھ کر آپ بلاگنگ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کامیابی بھی حاصل کر پائیں گے۔
  اب چلیے سیکھتے ہیں کہ بلاگنگ کیسے شروع کریں؟ مجھے امید ہے کہ اس پیج پر دی گئی جانکاری آپ کو پسند آئے گی، اور اس سے آپ فائدہ اٹھا ئیں گے، کیونکہ:
  • یہاں بلاگنگ سے متعلق ساری جانکاری ایک ہی پیج پر دی گئی ہے۔
  • آسان طریقہ سے ایک ایک بات سمجھائی گئی ہے۔
  • اگر کوئی بات آپ کو سمجھ میں نہیں آتی ہے تو ہم آپ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
  • اس پیج پر ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جس پر عمل کر کے آپ کم وقت میں آسانی سے بلاگنگ میں کامیابی حاصل کر پائیں گے۔

Blogging کیا ہے؟

  کسی بھی موضوع سے متعلق معلومات کو لکھ کر انٹرنیٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا بلاگنگ کہلاتا ہے۔
  بلاگنگ میں آپ کو بلاگ پر کسی بھی موضوع کی جانکاری تفصیل سے لکھ کر شیئر کرنا ہوتا ہے جسے دنیا میں کہیں بھی انٹر نیٹ کے ذریعے آسانی سے پڑھا جا سکے۔ جیسے میں نے بلاگنگ سے متعلق معلومات تفصیل سے لکھ کر شیئر کی ہیں۔
  بلاگنگ بہت آسان کام ہے اور کوئی بھی شخص کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور آج کل smartphone کے ذریعے شروع کر کے سیکھتے ہوئے بلاگنگ کے اونچے مقام تک پہنچ سکتا ہے۔

Blogging کیسے شروع کریں؟

  بلاگنگ میں کامیاب ہونا تھوڑا محنت کا کام ہے، اس میں بہت صبر کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے کیونکہ آپ کو بہت ساری نئی چیزوں کو سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں وقت لگتا ہے۔ بلاگنگ شروع کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ باقاعدہ روزانہ نئی چیزوں کو سیکھتے ہوئے صبر کے ساتھ کام کرنا ہوگا تبھی آپ کا بلاگ کامیاب ہوگا اور آپ ایک کامیاب بلاگر بن پائیں گے۔

Step 1 بلاگنگ کے لئے موضوع کا انتخاب کریں

  بلاگنگ شروع کرنے کے لئے آپ کسی موضوع کا انتخاب کریں کہ آپ کس طرح کی باتیں اپنے بلاگ میں لکھنا چاہتے ہیں؟ موضوع کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ آپ کے موضوع سے سے کتنے لوگوں کو دلچسپی ہے؟ کیا گوگل میں اس موضوع سے متعلق باتیں تلاش کی جاتی ہیں؟ آپ کا موضوع کتنا مفید اور کتنا انوکھا ہے؟ کیا آپ کو اس موضوع سے متعلق معلومات ہیں یا آپ اسے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ موضوع کا انتخاب کرتے وقت ان سوالوں کے جوابات ضرور ذہن میں رکھیں، تبھی آپ ایک اچھے موضوع کا انتخاب کر پائیں گے۔ آپ کا موضوع پرکشش ہونا چاہیے اور اس میں لکھے گئے مضامین بھی پرکشش اور معلوماتی ہونے چاہییں تبھی لوگ اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔
  جب بھی بلاگنگ کے لیے موضوع کا انتخاب کریں تو اس وقت اپنے آپ سے کم سے کم دو سوال ضرور کریں:
  1. کیا آپ کو اس موضوع کے سیکھنے میں دلچسپی ہے؟جس موضوع کو آپ پسند نہیں کرتے اس پر آپ کو بلاگنگ نہیں کرنی چاہیے؛ کیونکہ اگر آپ کسی موضوع کو پسند نہیں کرتے تو اس پر اچھے سے اور اطمینان بخش کام بھی نہیں کر سکتے ہیں اور مضمون سے ہی پتہ چل جائے گا کہ آپ کو اس موضوع سے دلچسپی نہیں ہے۔
  2. کیا دوسرے لوگوں کو بھی وہ موضوع پسند ہے؟ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ اس موضوع کو تقریباً کتنے لوگ پڑھیں گے۔

Step 2 بلاگ کے نام کا انتخاب کریں

  یہ step بہت اہم ہے کیوں کہ اس میں ہم بلاگ کے نام کا انتخاب کرنے والے ہیں جسے ہم domain nameبھی کہتے ہیں۔ ڈومین نیم آپ کا برانڈ ہوتا ہے اس لیے دھیان رہے کہ کون سا نام لوگوں کو جلدی یاد ہوگا۔ domain nameچھوٹا اور اس طرح ہونا چاہیے جسے پڑھ کر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ آپ کی ویب سائٹ میں کس طرح کے مضامین ہیں۔ domain name کا استعمال صرف ایک بلاگ یا ویب سائیٹ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
Domain name کا انتخاب کرتے وقت صرف تین باتوں کو دھیان میں رکھیں:
1. یاد رکھنے میں آسان ہو۔
2. زیادہ لمبا نہ ہو۔
3. بلاگ کے موضوع سے متعلق ہو۔

Step 3 بلاگنگ Platform کا انتخاب کریں

  بلاگنگ پلیٹ فارم سے میری مراد ایک سافٹ ویئر ہے جس کا استعمال آپ بلاگ کو چلانے کے لیے کریں گے۔ اس کے لیے آپ کے پاس کئی آپشن ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مشہور Blogger اور WordPress ہیں۔ WordPress بلاگ لکھنے کے لیے ایک بہت ہی اچھا اور بڑا پلیٹ فارم ہے، اس میں آپشن بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں Blogger ایک چھوٹا پلیٹ فارم ہے اس میں آپشن زیادہ نہیں ہے اس لیے ایک beginner کے لئے Blogger استعمال کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ اس لئے ہم شروع میںBlogger ہی کے سلسلے میں پڑھیں گے اس کے بعد WordPress کو جانیں گے۔

خلاصہ

  جیسا کہ آپ پڑھ چکے ہیں کہ بلاگ بنانا بہت آسان ہے اور کوئی بھی شخص ایک گھنٹے میں آسانی سے بلاگ بنا سکتا ہے۔ لیکن بلاگ کو کامیاب بنانا ایک مشکل کام ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو بہتر جانکاری دینا اور اچھے، پرکشش اور معلوماتی مضامین لکھنا ہوتا ہے۔ آپ محنت کرتے ہوئے پابندی سے اچھے مضامین لکھتے رہیں گے تو پھر یہ کام آپ کے لئے آسان ہو جائے گا اور آپ آسانی سے اچھے اور بہتر مضامین لکھ پائیں گے۔
  بلاگ میں ایک بہت ہی مشکل کام بلاگ پر ٹریفک لانا ہے؛ اس لیے بلاگنگ کے پہلے ہی دن سے اس پر غور کرتے ہوئے اور چیزوں کو سیکھتے ہوئے صبر کے ساتھ کام کرتے رہیں۔
  روزانہ سیکھتے ہوئے کام کرنا ہی بلاگنگ کی کامیابی کا راز ہے۔ اس لیے دوسرے bloggers کے بلاگ کو پڑھ کر نئی اور پرانی چیزوں کو سیکھتے ہوئے بلاگ پر کام کرنا ہوتا ہے۔
  مجھے امید ہے کہ میری ویب سائیٹ کی یہ پوسٹ "بلاگنگ کیا ہے اور کیسے شروع کریں؟” آپ کو پسند آئی ہوگی اور اس پوسٹ کو پڑھ کر آپ آسانی سے بلاگنگ شروع کر پائیں گے۔ بلاگنگ سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے کمنٹ کریں یا ہم سے contact کریں اگر پوسٹ اچھی لگی ہو تو اپنے دوستوں کے ساتھ Facebook, Twitter اور WhatsApp وغیرہ پر شیئر ضرور کریں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 خیالات ”بلاگنگ کیا ہے اور کیسے شروع کریں؟“ پر