بلاگ لکھنے کے فائدے اور اسے شروع کرنے کا طریقہ

بلاگ لکھنے کے فائدے اور اسے شروع کرنے کا طریقہ

بلاگ لکھنے کے فائدے اور اسے شروع کرنے کا طریقہ

بلاگ کا استعمال مختلف کاموں کے لیے کیا جاتا ہے۔
  اس کا استعمال ہم روزنامچہ لکھنے کے لئے بھی کر سکتے ہیں چونکہ آج کل تقریباً ہر شخص کے ہاتھ میں موبائل ہوتا ہے اس لیے وہ شخص بآسانی اسے ہر وقت استعمال کرسکتا ہے۔ ٹائپ کرنے کا مسئلہ بھی تقریباً حل ہے آپ بول کر بھی ٹائپ کر سکتے ہیں، اگر کوئی کمی بیشی ہو تو اسے بعد میں بھی درست کر سکتے ہیں۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہم اپنے لکھے ہوئے مضمون کو بآسانی کسی کو بھیج سکتے ہیں۔ اگر کوئی مضمون سب کے لیے یکساں مفید ہے تو اسے بڑی آسانی سے شائع بھی کر سکتے ہیں۔
  اس کا استعمال مضمون نگار اپنا مضمون لکھ کر محفوظ رکھنے کے لیے یا اسے شائع کرنے کے لیے بھی کرسکتا ہے، بسا اوقات کوئی اہم مضمون کاغذ میں لکھا ہوتا ہے اور وہ کاغذ کبھی گم ہو جاتا ہے، اس طرح ایک مضمون نگار کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ کاغذ کا مجموعہ ضخیم اور کثیر ہوتا ہے، اسے ادھر سے ادھر ہمیشہ لے کر چلنا دشوار ہوتا ہے، لیکن بلاگ میں یہ سہولت ہے کہ ہر طرح کے مضمون چاہے جتنی تعداد میں ہوں اسے ایک جگہ محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
  طلباء اپنے استاذ کے پڑھائے ہوئے سبق کو یا اس کے اہم نکتوں کو لکھنے یا درس سے متعلق اہم باتیں اور نوٹ لکھنے کے لئے بھی کر سکتے ہیں۔ امتحان کے وقت اس کی بہت ضرورت ہوتی ہے؛ اس لیے کہ کوئی طالب علم امتحان کے وقت اپنی کاپی کسی کو دینا نہیں چاہتا، جس کی وجہ سے ان طلباء کو پریشانی ہوتی ہے جو درس کو نہیں لکھتے ہیں۔
بلاگ میں لکھنے کا فائدہ یہ ہے کہ ایک ہی کلک سے ہم اپنے لکھے ہوئے درس کو تمام ساتھیوں کے پاس بھیج سکتے ہیں اور ان کے لکھے ہوئے درس سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ لکھا ہوا درس اس کے ساتھیوں تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ آنے والے تمام طلباء اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگر اس میں کبھی کوئی کمی بیشی کرنی ہو تو شائع ہونے کے بعد بھی کر سکتے ہیں۔ بلاگ میں لکھنے کی صورت میں ایک طالب علم کی لکھی ہوئی تحریر سے بہت سارے طلبہ فائدہ اٹھا سکیں گے لیکن اگر کاپی میں ہو تو اتنا فائدہ نہیں ہوگا یا اس کا فائدہ محدود افراد کو ہوگا۔
  آج کل لوگ دینی معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی گوگل اور یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں، ایسی صورت میں آپ دین سے متعلق باتیں لکھ کر اور ویڈیو بنا کر بھی دین کی خدمت کر سکتے ہیں۔ آج اس کی بہت ضرورت ہے۔ آج کا معاشرہ دینی معلومات حاصل کرنے کے لئے بھی گوگل ہی میں سرچ کرتا ہے اور وہاں ہر طرح کی باتیں ہوتی ہیں، صحیح اور غلط، جسے عام لوگ فرق نہیں کر سکتے ہیں کیا غلط ہے کیا صحیح ہے؟ ایسی صورت میں اہل مدارس کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔
مفتی یاسر ندیم الواجدی جو ایک اسلامک اسکالر ہیں، غیرمسلموں کی جانب سے اسلام سے متعلق پھیلائے ہوئے شکوک و شبہات کا اچھا جواب دیتے ہیں ان کا اس سلسلے میں اچھا مطالعہ ہے انہوں نے اہل مدارس سے کہا ہے کہ وہ اس میدان میں آئیں کیونکہ باطل اور غیر مسلموں کی طرف سے انہی ہتھیاروں یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے اسلام سے متعلق شکوک و شبہات پھیلائے جاتے ہیں تو ان کا مقابلہ اسی میدان میں آکر کرنا ہوگا۔
اہل مدارس اس میدان میں آئیں اور جیسے بھی ہو سکے ویڈیو بنا کر یا کچھ لکھ کر باطل کا مقابلہ کریں۔ ویڈیو بنانے سے لکھنا زیادہ آسان ہے اس لئے میرا مشورہ ہے کہ شروعات لکھنے سے کریں پھر اگر اللہ تعالی توفیق دے تو آپ ویڈیو بنا کر بھی دین اسلام کی خدمت کریں اور باطل کا مقابلہ کریں۔ موبائل سے جتنی برائی پھیلتی ہے اتنی اچھائی بھی پھیل سکتی ہے بس صحیح استعمال اور کوشش کی ضرورت ہے۔ فیس بک اور واٹس ایپ چلانے والے ٹائپنگ تو کرتے ہی ہیں اور اب تو ٹائپنگ کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے اب بول کر بھی ٹائپنگ کر سکتے ہیں۔ ٹائپ کرنے کے بعد ایک بار نظر ثانی کرلیں، جہاں کوئی غلطی نظر آئے اس کی اصلاح کر لیں بس۔
  اگر آپ کا لکھا ہوا مضمون بہت سارے لوگوں کو پسند آیا اور لوگ اسے دلچسپی سے پڑھ رہے ہیں اور بار بار آپ کی ویب سائیٹ پر آرہے ہیں، اس وقت آپ اپنے بلاگ میں اشتہار بھی دے سکتے ہیں یعنی Google ads لگا سکتے ہیں جس سے آپ کو مالی فائدہ بھی ہوگا لیکن یہ کام صبر والا ہے پہلے آپ ایک اچھا مضمون لکھنے کی کوشش کریں۔ ایک بلاگر کی مکمل توجہ اس پر ہونی چاہیے کہ اس کا مضمون اعلیٰ سے اعلیٰ اور بہتر سے بہتر ہو، لوگوں کو اس کے مضمون سے فائدہ ہو اور لوگ دوسروں کو اس کے مضمون کی جانب رہنمائی کریں۔

بلاگ کیسے بنائیں؟

How to create a blog?

  1. سب سے پہلے بلاگر میں جاکر Sign in کریں۔ اس کے لئے کسی بھی براؤزر میں جاکر blogger سرچ کریں پھر اس میں سائن ان کریں۔
  2. بائیں طرف down arrow Down arrowپر کلک کریں۔
  3. New Blog پر کلک کریں۔
  4. اپنے بلاگ کا نام لکھیں۔
  5. پھر Next پر کلک کریں۔
  6. اپنے blog address/URL کا انتخاب کریں جس سے آپ کے بلاگ کو تلاش کیا جا سکے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 thoughts on “بلاگ لکھنے کے فائدے اور اسے شروع کرنے کا طریقہ”