SEO kya hai, SEO kaise karen

?SEO kya hai

SEO کا فل فارم ہے "Search Engine Optimization"۔ سادہ الفاظ میں، اس کا مطلب ہے کہ جب لوگ Google اور دیگر سرچ انجنوں میں آپ کے کاروبار سے متعلق مصنوعات یا خدمات تلاش کرتے ہیں تو اس کی مرئیت کو بڑھانے کے لیے آپ کی سائٹ کو بہتر بنانے کا عمل۔ تلاش کے نتائج میں آپ کے صفحات کی جتنی بہتر مرئیت ہوگی، اتنا ہی زیادہ امکان ہے کہ آپ توجہ حاصل کریں گے اور ممکنہ اور موجودہ گاہکوں کو اپنے کاروبار کی طرف راغب کریں گے۔

جب ہم کسی بھی سرچ انجن میں کچھ تلاش کرنے کے لئے ٹائپ کرتے ہیں تو اس سرچ انجن کے bots سرچ کیے ہوئے keyword کا نتیجہ تلاش کرنے لگتے ہیں پھر اسے user کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ انہی bots کے ذریعے سرچ انجن میں پیج رینک ہوتے ہیں۔

گوگل جس ویب پیج کو سرچ keyword کے زیادہ مناسب سمجھتا ہے اسی کو سب سے اوپر رکھتا ہے۔ ہم الگ الگ سرچ انجن میں ایک ہی Keyword ڈالیں گے تو اس کا ریزلٹ الگ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یہ بوٹس user کا Location سرچ ہسٹری، اس کی زبان ،ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے ریزلٹ پیش کرتا ہے۔

‌On-page SEO factors

ہم انسان کسی بھی فونٹ کی موٹائی وغیرہ کو دیکھ کر پہچان لیتے ہیں کہ کونسی تحریر ہیڈنگ ہے اور کونسی تحریر مضمون ہے۔ لیکن ایک مشین یہ سب دیکھ کر نہیں جان سکتا بلکہ اسے بتانا پڑتا ہےکہ کونسی تحریر ہیڈنگ ہے اور کونسی مضمون ہے۔ یہیں سے seo میں html ٹیگ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہم html ٹیگس کے ذریعہ مشین کو بتاتے ہیں کہ کونسی تحریر ہیڈنگ ہے ، کونسی bold ہے، تحریر کا رنگ کیا ہے وغیرہ۔

سرچ انجن کے bots انہی ٹیگس کے ذریعہ read کرپاتے ہیں کہ کونسی تحریر ہیڈنگ ہے اور کونسی مضمون ہے۔ bots ایک انسان کی طرح پیج کے ظاہری حصہ کو دیکھ کر نہیں سمجھ سکتے ہیں، وہ انہی ٹیگس کو دیکھ کر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Header Tags

 html میں چھ header ٹیگس ہوتے ہیں، h1 سے لیکر h6 تک۔ h1 سب سے بڑا ہیڈنگ ہےاور h6 سب سے چھوٹا ہیڈنگ ہے۔ h1 ٹیگس کے درمیان لکھی گئی تحریر کو سرچ انجن کے bots خاص توجہ دیتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ان ٹیگس کے درمیان کونسی تحریر ہونی چاہیے؟ تو اس کا جواب ہے "keywords”۔

keyword

سرچ انجن کے ذریعہ تلاش کرنے والا جن الفاظ کے ذریعہ کوئی چیز تلاش کرتا ہے انہی الفاظ کو keyword کہتے ہیں۔ کسی ویب پیج میں کیا ہے یہ کیورڈ کے ذریعہ ہی پتہ چلتا ہے۔ سرچ انجن کے بوٹ انہی کیورڈ کو read کرتاہے ، پھر تلاش کرنے والے کے کیورڈ سے ملاتا ہے، جن ویب پیج کے کیورڈ مل جاتے ہیں ان میں سے سب سے بہتر پیج کو تلاش کرنے والے کے سامنے پیش کرتا ہے۔

بوٹ کسی بھی ویب پیج کے ہیڈنگ کو اس پیج کا اہم حصہ سمجھتا ہے اور اسی کو تلاش کئے ہوئے کیورڈ سے ملاتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ کیورڈ اور ہیڈنگ ایک ہی الفاظ ہو، تاکہ بوٹ صحیح پیج کو user کے سامنے پیش کر سکے۔ اگر آپ اس کا خیال رکھیں گے تو آپ کا پیج جلدہی گوگل میں اچھا رینک حاصل کرلے گا۔

Title Tag

header ٹیگ سے بہت ہی ملتا جلتا ہے۔ ہم جو بھی تحریر title ٹیگ کے درمیان لکھتے ہیں وہ user کو دو جگہ دکھائی دیتا ہے:
۱ ) سرچ انجن میں کوئی چیز تلاش کرنے کے بعد user کے سامنے جو پیج نتیجہ کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں، ان پیجوں میں جو hyperlink ہوتے ہیں، وہ title ٹیگ کے درمیان لکھے جاتے ہیں۔ نیچے کی تصویر سے سمجھئے:


۲)کسی بھی براؤزر میں جب کوئی پیج کھلتا ہے تو بالکل اوپر اس پیج کا نام ہوتا ہے اسے title ٹیگ کے درمیان لکھا جاتا ہے۔ تصویر میں دیکھئے:

 

Meta Description

اگلا بنیادی html ٹیگ ہے meta description کیا آپ نے کبھی دھیان دیا ہے، جب بھی آپ کچھ سرچ کرتے ہیں تو ۱۰ hyperlinks آپ کےسامے ظاہر ہوتے ہیں، چلتے ہوئے یہ بھی جان لیں کہ انہی ۱۰ پیجوں کو serp کہا جاتا ہے، جس کا فل فارم ہے:
’’Search Engine Result Page‘‘۔

تمام SERP میں ٹائٹل bold blue font میں ظاہر ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کچھ text بھی ہوتا ہے جو اس ویب پیج کے بارے میں بتاتا ہے۔ اس text کو meta description ٹیگ کے درمیان لکھا جاتا ہے۔

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ گوگل meta description ٹیگ کے درمیان لکھے ہوئے text کے بجائے آپ کے ویب پیج کی کچھ لائنیں دکھاتا ہے۔ آپ کبھی بھی ان ٹیگس کو اپنے ویب پیج پر لگانا نہ بھولیں۔یہ بہت اہم ہے اس لیے کہ سرچ انجن کے بوٹس انہی ٹیگس کے ذریعے جان پاتے ہیں کہ پورے پیج میں کیا ہے۔

‌Meta Keyword

 اس ٹیگ کے درمیان ہمیں اپنے ویب پیج کے تمام keyword کو کوما (،) دے کر لکھنا چاہیے۔ اس سے وہ highlight ہوتے ہیں اور user زیادہ click کرتے ہیں جیسے اس پوسٹ کا ٹائٹل ہے "?SEO kaise karen” تو میں نے یہ کیورڈ meta title اور meta description دونوں میں لکھا ہے۔ اب جب بھی کوئی گوگل پر لکھے گا "?SEO kaise karen” تو اس کو یہ کیورڈ SERP میں bold فونٹ میں نظر آئے گا۔

Off-Page SEO Factors

 اس سے پہلے ہم نے on-page SEO فیکٹرز کو پڑھا۔ اب ہم انfactors کو پڑھیں گے جو on-pageنہیں ہیں یعنی ہم off-page فیکٹرز کے بارے میں پڑھیں گے۔

Links

آگے بڑھنے سے پہلے ہم links کو سمجھتے ہیں۔ links دو طرح کے ہوتے ہیں:

  1. InLinks
  2. OutLinks

InLinks ایسے لنکس ہیں جو ہمارے ویب پیج سے جڑے ہوتے ہیں۔ اور OutLink ایسے لنک ہیں جو ہمارے پیج سے دوسرے ویب پیج کی طرف جاتے ہیں یعنی ہمارے ویب پیج میں دوسرے ویب پیج کا لنک ہو۔

تصویر میں دیکھیے! ایک ویب سائٹ کے نیویگیشن بار میں چند لنکس ہیں۔ ہر وہ لنک جس کے ذریعے آپ ایک ویب پیج سے دوسرے پیج میں جاتے ہیں وہ آؤٹ-لنک ہے۔ اسی طرح ہر وہ لنک جس کے ذریعہ آپ اسی پیج پر واپس آ جاتے ہیں اسے ان-لنک کہتے ہیں۔

آپ کو ہمارا یہ مضمون کیسا لگا commentکر کے بتائیں۔ ’’seo کیسے کریں؟‘‘ یہ موضوع تھوڑا لمبا ہے، ایک بار میں اس کا احاطہ مشکل ہے۔ اگر آپ اس موضوع سے متعلق مزید مضامین پڑھنا چاہتے ہیں تو ہمارے پیج کو سبسکرائب کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے