How to write Blog Title in Urdu-بلاگ کا ٹائٹل کیسے لکھیں

بلاگ کا ٹائٹل کیسے لکھیں؟

How to write Blog Title in Urdu

دوستو! اگر آپ ایک بلاگر ہیں اور اپنے بلاگ کے ہر پوسٹ کے لئے SEO Friendly ٹائٹل لکھنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ (بلاگ کا ٹائٹل کیسے لکھیں؟) کو اخیر تک ضرور پڑھیں۔

اس ٹائٹل کو دیکھ کر آپ کو لگتا ہوگا کہ بلاگ کا ٹائٹل لکھنا بہت آسان کام ہے، تو پھر میں نے اس پر مضمون کیوں لکھا؟ اگر آپ کے ذہن میں بھی اس طرح کے سوالات آرہے ہیں اور آپ کو تعجب ہو رہا ہے، تو زیادہ سوچیے مت؛ کیونکہ جب میں نے بھی یہ ٹائٹل گوگل میں دیکھا تو میں بھی تعجب میں پڑگیا، لیکن جب اس مضمون کو اخیر تک پڑھا تو سمجھ میں آیا کہ واقعی ایک عام دیواری پرچہ کا ٹائٹل لکھنے اور بلاگ کا ٹائٹل لکھنے میں فرق ہے۔

ہم ٹائٹل لکھنے کو جتنا آسان سمجھ رہے تھے اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر آپ بھی ایک مضمون نگار یا بلاگر ہیں اور آپ کو تعجب ہو رہا ہے کہ بھلا یہ بھی کوئی موضوع ہے جس پر قلم اٹھایا جائے تو آپ اس مضمون کو اخیر تک پڑھئے۔

How to write Blog Title in Urdu
بلاگ کا ٹائٹل کیسے لکھیں؟

 

ٹائٹل کی اہمیت

ٹائٹل، کسی بھی مضمون کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے۔ اسی سے پتہ چلتا ہے کہ مضمون کس چیز کے بارے میں ہے۔ جیسا کہ ٹائٹل ہی سے واضح ہے کہ اس مضمون میں ٹائٹل لکھنے کے اوپر توجہ دی گئی ہے۔ تو چلئے جانتے ہیں کہ بلاگ کا ٹائٹل کیسے لکھتے ہیں۔ بلاگ کے لئے SEO Friendly ٹائٹل لکھنا ہوتا ہے، دوسرے الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ ٹائٹل میں کیورڈ کا استعمال کرنا ہوتا ہے؛ تبھی جاکر ہمارا پیج گوگل سرچ انجن میں اچھا رینک حاصل کر پاتا ہے۔

  • پیج رینک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس پوسٹ کو پڑھیں: پیج رینک کیا ہے؟ What is page rank in Urdu

آگے بڑھنے سے پہلے ہم keyword کے بارے میں جان لیتے ہیں۔

Keyword کسے کہتے ہیں؟

جن الفاظ کے ذریعے ہم اور آپ گوگل یا یوٹیوب میں کوئی چیز تلاش کرتے ہیں، انہی الفاظ کو keyword کہتے ہیں۔

اب ہم یہ کیسے جانیں کہ کونسا کیورڈ ہمارے بلاگ پوسٹ کے لئے بہتر ہوگا۔ اس کے  لئے کیورڈ کی تحقیق کی جاتی ہے، یعنی keyword research

Keyword Research

کیورڈ ریسرچ ایک ایسا عمل ہے جس میں ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے موضوع سے متعلق مضامین کو لوگ سرچ انجنوں میں کن الفاظ کے ذریعے تلاش کرتے ہیں۔

اگلا سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ کیورڈ کی تحقیق کیسے کریں؟ تو چلیے جانتے ہیں:

کیورڈ کی تحقیق کیسے کریں؟

اس کو step by step کرتے ہیں:

Step-1 Know Your Readers/Customers

اپنے قارئین کو جانیں۔ ان کی عمر کیا ہے؟ مرد ہیں یا عورت؟ ان کو ذہن میں رکھ کر اپنا مضمون لکھیں؛ گویا آپ ان سے بات کر رہے ہوں۔

Step-2  Customers/Readers Topic

یعنی قارئین اور آپ کے موضوع کے سلسلے میں کیا بات کرتے ہیں؟ اس کو جاننے کے لئے ایسی جگہ تلاش کریں جہاں قارئین کی بھیڑ ہو اور آپس میں وہ بات کرتے ہوں جیسے Facebook اور WhatsApp وغیرہ۔

اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ ابھی اپنے موضوع کے کس حصہ پر  لکھنا ہے؟ اور قارئین کو ابھی کس چیز کی ضرورت زیادہ ہے؟ مثال کے طور پر اگر آپ مسائل لکھتے ہیں تو رمضان کے مہینے میں رمضان کے مسائل پر لوگ بات کریں گے۔ جیسے تراویح، روزہ وغیرہ کے مسائل۔

Step-3 Generating Keyword Ideas

اب جتنے بھی کیورڈ آپ کے ذہن میں ہے اسے لکھ لیجیے۔ پھر ان میں سے دیکھیے کہ کس کیورڈ کے ذریعے لوگ آپ کے اس مضمون کو تلاش کریں گے۔ اس چیز کو جاننے کے لیے ہم گوگل کا ہی سہارا لیں گے۔

چلیے دیکھتے ہیں کہ مناسب کیورڈ کا انتخاب کرنے میں گوگل کی مدد  کیسے لے سکتے ہیں۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے ذہن میں سوال ہے لیکن اسے تلاش کیسے اور کن الفاظ میں کریں، یہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا تو اس پریشانی کو ختم کرنے کے لئے گوگل ہمیں سوال لکھتے وقت اور تلاش کے بعد چند جگہوں پر مشورہ دیتا ہے، جو درج ذیل ہیں:

Area-1 Google Search Suggestions

جب ہم گوگل میں کوئی چیز تلاش کرتے ہیں تو گوگل ہمیں الفاظ کے سلسلے میں مشورے دیتا ہے کہ کن الفاظ کے ذریعے متعلقہ موضوع کو تلاش کرنا ہے۔ اور جب ہم کوئی چیز سرچ کرلیتے ہیں تو اس کے بعد بھی کیورڈ کے سلسلے میں کئی طرح کے مشورے دیتا ہے، جو درج ذیل ہیں۔ اپنے بلاگ میں SEO Friendly ٹائٹل اور ہیڈنگ لکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے گوگل کے مشوروں اور ہدایات پر عمل کریں۔

اب ہم پڑھیں گے کہ ’’ بلاگ کا ٹائٹل کیسے لکھیں؟‘‘ سب سے پہلے تو آپ کو جس موضوع پر لکھنا ہے، اس سے متعلق keyword تلاش کیجئے۔ جیسے ہی آپ گوگل کےسرچ بوکس میں اس کیورڈ کو لکھنا شروع کریں گے، گوگل آپ کو مشورہ دیتا جائے گا کہ آگے کیا لکھنا ہے۔ گوگل آپ کو بہتر مشورہ دینے کے لئے صارفین کے ذریعے تلاش کئے گئے الفاظ کو دھیان میں رکھتا ہے۔ وہ یہ دیکھتا ہے کہ کن الفاظ کے ذریعے لوگ اس موضوع کو تلاش کر رہے ہیں، پھر انہی الفاظ کا آپ کو مشورہ دیتا ہے۔

اب یہاں سیکھنے والی بات یہ ہے کہ آپ بھی انہی الفاظ میں سے کسی کو اپنے ٹائٹل کے لئے چنیں، جو آپ کے موضوع کے بالکل مناسب ہو۔

Area-2 "People also search for”

جب آپ گوگل میں کچھ سرچ کرتے ہیں تو سرچ ریزلٹ پیج میں یہ الفاظ ’’People also search for‘‘ لکھے ہوتے ہیں۔ یہ بھی گوگل کی طرف سے مشورہ ہے کہ لوگوں نے ان الفاظ کے ذریعے بھی متعلقہ موضوع کو تلاش کیا ہے۔ آپ ان الفاظ میں سے کسی کو جو آپ کے مضمون کے لئے بالکل مناسب ہو، اپنے بلاگ پوسٹ ٹائٹل کے لئے چن سکتے ہیں۔

Area-3 "Related searches”

سرچ ریزلٹ پیج میں یہ الفاظ بھی ہوتے ہیں۔ یہ الفاظ بھی آپ کے ذریعے سرچ کئے گئے الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ یہ بھی گوگل کی طرف سے مشورہ ہی ہوتا ہے کہ آپ  نے جس موضوع کو تلاش کیا ہے، اسی موضوع کو دیگر لوگوں نے ان الفاظ کے ذریعے تلاش کیا ہے۔

Area-4 People also ask

ان میں سے بھی کسی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Area-5 Wikipedia

ہم کسی چیز کے بارے میں جاننے کے لئے ویکیپیڈیا کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ وہاں بہت سارے کیورڈ پر انٹرنل لنک بنا ہوتا ہے۔ آپ ان میں سے بھی کسی کا انتخاب کرسکتے ہیں؛ لیکن عام  طور سے وہ short tail کیورڈ ہوتے ہیں؛ اس لیے بہتر یہی ہے کہ long tail کیورڈ کا انتخاب کریں۔ بس یہاں سے انفارمیشن لیں۔

SEO Friendly ٹائٹل کیسے لکھیں؟

مذکورہ جگہوں میں سے کہیں سے بھی اپنے مضمون کے لیے ایک مناسب کیورڈ منتخب کرلیں، اور اسے اپنے بلاگ پوسٹ کا ٹائٹل بنائیں؛ تاکہ آپ کا ویب پیج گوگل کے سرچ ریزلٹ میں جلدی رینک کرے۔ انہی الفاظ کے ذریعے ٹائٹل لکھنے کو SEO Friendly ٹائٹل لکھنا کہتے ہیں۔

مذکورہ طریقے سے جس کیورڈ کو آپ نے اپنے مضمون کے لئے منتخب کیا ہے اس کو اپنے پیج میں چند جگہوں پراستعمال کریں۔ ٹائٹل تو لکھنا ہی ہے، اس کے علاوہ پوسٹ کے description میں بھی اس کیورڈ کو لکھیں۔ اور اپنے پوسٹ میں بھی ایک دو جگہ لکھیں۔ اس لفظ کے ذریعے ایک ہیڈنگ بھی ڈالیں۔ اس سے گوگل کو پتہ چلے گا کہ جیسا ٹائٹل ہے اسی سے متعلق مضمون بھی ہے۔ اس کیورڈ کا اپنے پیج میں بہت زیادہ استعمال نہ کریں، ورنہ آپ کا پیج keyword stuffing کے زد میں آجائے گا، اور یہ آپ کے بلاگ کے لئے نقصاندہ ہے۔ گوگل اس پر کارروائی کر سکتا ہے۔

  • SEO کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں: SEO kya hai, SEO kaise karen

قارئین! مضمون کو اخیر تک پڑھنے کا شکریہ۔ مجھے امید ہے یہ مضمون آپ کے لئے معلوماتی اور نفع بخش رہا ہوگا۔ آپ کو ہمارایہ مضمون کیسا لگا؟ کمنٹ کرکے ضرور بتایئے۔ اگر کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھئے۔ آپ کی مدد کرکے مجھے خوشی ہوگی۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے