پیج رینک کیا ہے؟ What is page rank in Urdu

What is Page rank in Urdu

 

پیج رینک کیا ہے؟ What is page rank in Urdu

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ پیج رینک کیا ہے؟ (What is page rank in Urdu) کسی بھی ویب سائٹ کا پیج رینک کیسے بڑھایا جاتا ہے؟ تو آپ کو یہ پوسٹ پورا پڑھنا چاہیے۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جس چیز کو ہم لوگ گوگل میں سرچ کرتے ہیں تو گوگل اس کا ٹھیک ٹھیک جواب کیسے دیتا ہے؟اسے کیسے پتہ چلتا ہےکہ ہم نے جو چیز تلاش کی ہے وہ کن کن ویب سائیٹس میں ہے اور کس ویب سائیٹ میں اس سوال کا اچھی طرح جواب دیا گیا ہے؟ اس کے لئے گوگل 200 سے بھی زیادہ فیکٹروں کا استعمال کرکے ہزاروں ویب سائیٹوں کو جانچتا پرکھتا ہے، اور جو ویب سائیٹ لوگوں کے سوالوں کا زیادہ بہتر جواب دیتا ہےاسے اپنے سرچ انجن میں سب سے اوپر دکھاتا ہے۔

ان دو سو فیکٹروں میں سے گوگل جس فیکٹر کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے وہ ہے Page Rank ۔ گوگل ان سائیٹوں کو جن کا پیج رینک اچھا ہوتا ہے اسے اپنے سرچ انجن میں سب سے اوپر رکھتا ہے۔ اس طرح پیج رینک ہمارے ویب سائیٹ کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

اس مضمون میں ہم پیج رینک کے بارے میں پڑھنے والے ہیں ، پیج رینک کیا ہے؟ یہ کسی بھی ویب سائیٹ کے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے؟ اور ساتھ ہی ہم جانیں گے کچھ ایسے طریقوں کے بارے میں جن کے ذریعے ہم اپنے سائیٹ کے پیج رینک میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

1) پیج رینک کیا ہے؟

What is page rank of a website?

پیج رینک گوگل کے بانی Larry Page اور Sergey Brin کے ذریعہ بنائی گئی ایک Metric ہے جس کی بنیاد پر وہ کسی بھی ویب سائٹ کی linking authority کو ناپتے ہیں اور پھر طے کرتے ہیں کہ اس ویب سائٹ کو گوگل سرچ میں کہاں پر جگہ ملنی چاہئے۔

کسی ویب سائٹ کا پیج رینک وہ اعداد و شمار ہیں جن کی بنیاد پر گوگل لاکھوں ویب سائٹوں کو اپنے سرچ انجن میں رینک کرتا ہے۔ کسی ویب سائیٹ کا پیج رینک اس کے بیک لنکس کی تعداد اور ان کی کوالٹی کی بنیاد پر متعین کیا جاتا ہے۔

حالانکہ پیج رینک کوئی اکلوتا فیکٹر نہیں ہے جس کی بنیاد پر گوگل طے کرتا ہے کہ اس ویب سائٹ کو اپنے سرچ انجن میں کہاں دکھانا ہے بلکہ اس کو متعین کرنے کے لیے ۲۰۰ سے بھی زیادہ فیکٹرس ہیں جن کی بنیاد پر گوگل طے کرتا ہے کہ کس ویب سائٹ کو اپنے سرچ انجن میں کہاں رکھنا ہے۔

2)پیج رینک کیسے متعین کیا جاتا ہے؟

پیج رینک کو mathematically (ریاضی کی بنیاد پر ) سمجھنا بہت مشکل ہے۔ اس لیے اس کے کام کرنے کے طریقے کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔ مان لیجئے انٹرنیٹ کی دنیا میں میں تین ویب سائٹ ہیں جن کا نام A، B اور C ہے۔ اب مان لیتے ہیں کہ A ایک بہت ہی اچھا ویب سائٹ ہے اور یہ ایک عام ویب سائٹ B سے لنک ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں B کا پیج رینک کافی بڑھ جائے گا۔ وہیں اگر B ویب سائٹ A کو لنک دیتا ہے تو یہ بہت زیادہ مؤثر نہیں ہے، اس سے A کے پیج رینک میں معمولی سا اضافہ ہوتا ہے۔

وہیں اگر اس کے بعد سائٹ B سائٹ C (جو B سائٹ سے چھوٹا سائٹ ہے) کو لنک دیتا ہے تو اس سے سائٹC کا پیج رینک کافی بڑھ جائے گا۔ کیونکہ B سائٹ ایک بڑے سائٹ A سے جڑا ہوا ہے۔ اس طرح سے link juice ایک سائیٹ سے دوسرے سائیٹ میں پہنچتا ہے۔

اس لیے اپنے پیج رینک کو بڑھانے کے لیے اچھے ویب سائیٹوں سے لنک بنائیں۔ اور یہ بات یاد رکھیں کہ خراب سائیٹوں سے لنک بنانے پر پیج رینک میں گراوٹ آتی ہے۔

3) پیج رینک آپ کے ویب سائیٹ کے لیے کیوں ضروری ہے؟

پیج رینک گوگل کی خود کی Metric ہے۔ اس لیے یہ براہ راست آپ کے ویب سائٹ کی رینکنگ کو متاثر کرتا ہے۔ پیج رینک ہمارے ویب سائٹ کو گوگل میں اچھی پوزیشن پر رینک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ عام طور پر مانا جاتا ہے کہ جتنا زیادہ آپ کے پیج کا رینک ہوتا ہے، اتنی ہی اچھی جگہ پر گوگل میں آپ کے ویب سائٹ رینک کرتا ہے۔ حالانکہ آپ صرف پیج رینک کی مدد سے ہی گوگل میں رینک نہیں کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی تقریبا دو سو فیکٹر ہیں جنہیں سائٹوں کو رینک کرتے وقت گوگل دھیان میں رکھتا ہے۔

4)ویب سائٹ کا پیج رینک کیسے بڑھائیں؟

نیچے دیئے گئے پوائنٹس کے ذریعے آپ اپنے ویب سائٹ کا پیج رینک بڑھا سکتے ہیں:کیونکہ آپ کے ویب سائٹ کا پیج رینک Back Linksکے علاوہ کسی اور چیز پر منحصر ہی نہیں ہے اس لیے آپ اپنے ویب سائٹ کے بیک لنکس بنا کر پیج رینک میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

آپ کے بیک لنکس کی تعداد سے زیادہ بیک لنکس کی کوالٹی اہم ہے؛ اس لیے آپ اپنے ویب سائٹ کے لیے کوالٹی بیک لنکس بنانے میں زیادہ دھیان دیں۔ اپنے ویب سائٹ کے مضامین، SEO اور Promotion وغیرہ پر زیادہ دھیان دیں۔ یاد رکھیں اگر آپ کا ویب سائیٹ اچھا ہوگا، اس کے مضامین اچھے ہوں گے تو پیج رینک خود بخود بہتر ہو جائے گا۔

5)ویب سائٹ کا پیج رینک کیسے جانیں؟

 پیج رینک چیک کرنے کے لئے آپ کو گوگل میں جا کر Page Rank Checker ٹائپ کرنا ہوگا اس کے بعد جو ویب سائٹ کھلے گا اس میں آسانی سے آپ اپنے ویب سائٹ کا URL ڈال کر پیج رینک چیک کر سکتے ہیں۔ اس لنک پر کلک کر کے بھی پیج رینک چیک کر سکتے ہیں یہ ایک Page Rank Checker ویب سائٹ کا لنک ہے۔ .Click here to know page rank

6)پیج رینک کیوں بند ہوا؟

گوگل نے 2013 سے پیج رینک کے پبلک اپڈیٹ نکالنا بند کردیاتھا۔ اور 2016 میں اسے اپنے Chrome براؤزر کے tool bar میں عوامی سطح پر دکھانا بند کردیا تھا۔ گوگل کا اس پر کہنا تھا کہ لوگ صرف پیج رینک کو بڑھانے کی فکر میں ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ اصل مقصد اچھے مضامین user کو دینا ہےنہ کہ پیج رینک بڑھانا۔ اس لئے گوگل نے عوامی سطح پر پیج رینک دکھانا بند کردیا۔

پیج رینک کی تاریخ

گوگل کے بانیان Larry Page اور Sergey Brin سال 1996 میں جب Stanford University میں تعلیم حاصل کر رہے تھےاسی وقت ان کے ذہن میں پیج رینک کا تصور آیا۔ پیج رینک کو ایجاد کرنے کا اصل مقصد پیج کی quality کا حساب لگانا تھا؛ تاکہ انہیں اپنے سرچ انجن میں صحیح سے رینک کرسکے۔ اسی وجہ سے انہوں نے گوگل کا شروعاتی نام Backrubرکھا تھا؛ کیونکہ یہ Back-end میں Back links کی بنیاد پر ویب سائٹوں کو رینک کرتا تھا۔

پیج رینک آپ کے ویب سائٹ کے لئے گوگل میں ranking کے اعتبار سے بہت اہمیت رکھتا ہے، لیکن جو لوگ آپ کے ویب سائٹ پر آتے ہیں انہیں بس آپ کے مضامین سے مطلب رہتا ہے۔ اس لئے پیج رینک کو اتنا ہی درجہ دیں جس کے وہ قابل ہے۔ اس لئے آپ پہلے اپنے مضامین کا معیار بڑھانے کے بارے میں سوچیں۔ چونکہ لوگ پہلے پیج رینک پر بہت دھیان دیتے تھے اور مضامین پر کم دیتے تھےجو زیادہ اہم ہے ۔ اس لئے گوگل نے اسے عوامی سطح پر بند کردیا۔ اس لئے آپ پیج کے مضامین اور linking پر زیادہ دھیان دیں۔ پھر پیج رینک خود بخود درست ہوجائے گا۔

SEO کے بارے میں جاننے کے لئے اس مضمون کو بھی پڑھیں: SEO kya hai, SEO kaise karen

مضمون کو اخیر تک پڑھنے کا شکریہ! ہمارا یہ مضمون آپ کو کیسا لگا comment کرکے ضرور بتائیں۔ اگر اس مضمون سے متعلق کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے