ایک دلچسپ مناظرہ

ایک دلچسپ مناظرہ

ایک مرتبہ ایک عورت نے دعوٰی کیا کہ میں قرآن ہوں۔ کوئی مجھے دلیل و ثبوت کے دائرے میں رہ کر یہ ثابت کردے کہ میں قرآن نہیں ہوں، چنانچہ یہ چیلنج اس نے ہر ایک سے کرنا شروع کردیا. یہ معاملہ طول پکڑنے لگا اور بازار میں اس کے بارے میں چہ می گوئیاں تیز ہونے لگی۔ اس کی یہ بات کسی عالم نے سنی تو عالم نے اس عورت سے بذات خود مناظرہ کرنا درست نہ سمجھا۔ چنانچہ اس عالم نے ایک کالج کے نوجوان کو اس کے لیے تجویز کیا اور اس کو سارا معاملہ بتادیا کہ کرنا کیا ہے۔ اس کے بعد اس نوجوان نے اس کے اس چیلنج کو قبول کرلیا اور مناظرے کا ایک دن مقرر ہوگیا۔

مناظرے کے دن اسٹیج سجایا گیا جب نوجوان اور عورت کا مناظرہ شروع ہوا تو نوجوان نے اسٹیج پر سب کے سامنے اس کو سینے سے لگایا اور چومنا شروع کردیا۔ عورت کی عقل نے کام کرنا تو بند ہی کردیا۔ اس نے نوجوان سے کہا یہ کیا کر رہے ہو بد تمیز لڑکے؟ نوجوان نے کہا کہ یہ ہمارا طریقہ ہے کہ ہم اپنے مقدس قرآن کو کھولنے سے پہلے سینے سے لگاتے ہیں اور تعظیم میں بوسہ بھی لیتے ہیں، تو ہم نے ابھی اس کو سینے سے لگایا اور چوما ہے۔ ابھی ہمیں اس کو کھولنا اور پڑھنا باقی ہے۔ اس کے تو ہوش ہی اڑ گئے۔

عورت نے شکست قبول کی اور بنا کچھ بولے راہ فرار اختیار کرنے میں ہی بھلائی سمجھی اور اس طرح ایک ابھرتے ہوئے فتنے کا سر قلم ہوا 👏🏾۔۔

ہر دور میں علماء ہی نے باطل کو شکست دی ہے۔۔ 👍

منقول
——————————————

ہمارے واٹساپ چینل کو فالو کریں!

https://whatsapp.com/channel/0029VaKiFBWEawdubIxPza0l

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے