تعزیت نا مہ بر وفات محترم جناب قاضی انوار صاحب، قاضی شہر کوٹہ
قاضی صاحب ایک انجمن تھے، اخلاق حسنہ کے پیکر ایک ایسی شخصیت جس نے ہر حلقہ کو متأثر کیا۔ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر جس کو اپنا قائد و رہنما تسلیم کرتے ہوں، جس کی آواز پر ہر خاص و عام لبیک کہتا ہو، وہ شخص آج خاموش ہوگیا۔ جس نے امت کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے پر پوری قوت کے ساتھ حکومت وقت سے، پولس سے آنکھوں سے آنکھیں ملاکر بات کی۔ یقیناً قاضی صاحب کا انتقال ہاڑوتی کا خسارہ نہیں بلکہ پورے راجستھان کا بڑا خسارہ ہے۔ خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا
و السلام
محمد عادل خان ندوی
کنوینر مرکزی دار الافتاء و القضاء
عمرانی دوا خانہ، امیر گنج، ٹونک