چوتھا مضمون نگاری مسابقہ فروری ۲۰۲۳ء | جداریات ڈاٹ کام

چوتھا مضمون نگاری مسابقہ فروری ۲۰۲۳ء

موضوع:

دینی تعلیم کو کیسے عام کیا جائے؟

اپنے مضمون میں اسی سوال کا جواب دینا ہے کہ ’’دینی تعلیم کو کیسے عام کیا جائے؟‘‘ اس کے لیے آپ یہ بھی جائزہ لے سکتے ہیں کہ ابھی دینی تعلیم کا کیا حال ہے؟ لوگوں کا رجحان کیا ہے؟ لوگ کیا چاہتے ہیں؟ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا ضرورتیں پیش آسکتی ہیں؟ اور کیسی رکاوٹیں آسکتی ہیں؟ اس کا کیا حل ہوسکتا ہے؟ وغیرہ۔ خلاصہ یہ ہے کہ مضمون کی طوالت کا خیال رکھتے ہوئے آپ اس سوال کا جتنا بہتر جواب دے سکتے ہیں، دیں۔

انعام

(یہ انعام آپ کی محنت کا صلہ تو نہیں ہوسکتا لیکن حوصلہ افزائی کے لیے تو چند کلمات ہی کافی ہوتے ہیں۔ بس اسے حوصلہ افزائی کا ایک طریقہ سمجھ لیں۔)

پہلی پوزیشن ١٠٠٠ روپے
دوسری پوزیشن ۷۰۰ روپے
تیسری پوزیشن ۵۰۰ روپے

اس کے علاوہ حالات حاضرہ پر اس دوران اگر کوئی کتاب منظر عام پر آتی ہے تو وہ بھی بطور انعام دی جاسکتی ہے۔ (یہ منتظم کی صوابدید پر محمول ہے۔)

نئی سوچ اور فکر کو عوام تک پہنچانے کے لیے یہ پہل کی گئی ہے؛ اس لیے صرف زیر تعلیم طلباء اور نئے فارغین ( ٢٠١٢ء یا اس کے بعد کے فارغین) ہی حصہ لیں۔ ان کے علاوہ دیگر افراد بھی اپنا مضمون بھیج سکتے ہیں، ان کے مضامین افادۂ عامہ کے لیے ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے؛ لیکن مسابقے کے لیے منتخب نہیں کیے جائیں گے۔

مضمون کے آخر میں بطور مشورہ لکھیں کہ اگلا مضمون نگاری مسابقہ کس موضوع پر ہونا چاہیے۔ کونسا پہلو ہے جس پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

شرائط

• مسابقہ کے لیے کم سے کم دس مضامین کا آنا ضروری ہے۔ اگر دس سے کم مضامین ہوں تو انہیں افادۂ عامہ کے لیے ویب سائٹ پر شائع کیا جاسکتا ہے؛ لیکن مسابقہ نہیں ہو سکتا، لہذا جن تک یہ اعلان پہنچ جائے، اور وہ مسابقے میں شریک ہونا چاہتے ہوں تو وہ دوسروں کو بھی اس میں شریک کریں۔

• بزم اردو ٹیلیگرام چینل کا لنک نیچے ہے اسے سبسکرائب کریں تاکہ ہر خبر سے باخبر رہ سکیں۔

• تیس مضامین امتحان کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔ (اگر تیس سے زائد مضامین آگئے تو)

• منتخب شدہ مضامین jidariaat.com ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے، اور بزم اردو ٹیلیگرام چینل پر بھی شائع کیے جائیں گے۔

• ممتحن سے مضامین کی جانچ کرائی جائے گی، اور وہی ہر ایک کا نمبر دیں گے۔

• دھیان میں رہے آپ کی تحریر ایسے فورمیٹ میں ہونی چاہیے کہ اسے ہر جگہ کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہو، ایک دو سطر لکھ کر اسے کاپی پیسٹ کرکے جانچ لیں، اس لیے کہ اسے ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

• بہتر ہوگا کہ آپ اپنا مضمون Google docs یاMS word میں لکھیں۔inpage3 کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اورdocs فائل یاinp فائل بھیجیں۔ کاپی کرکے بھی بھیج سکتے ہیں۔

• لکھنے کے لیے موبائل کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس میں بول کر لکھنے کا آپشن ہوتا ہے۔ موبائل میںMS word یاGoogle docs پر لکھ سکتے ہیں۔ (یہ اعلان جو آپ پڑھ رہے ہیں؛ موبائل کےMS word میں لکھا گیا ہے۔)

• اگر آپ کو موبائل پر لکھنا نہیں آتا ہے تو آپ اپنا مضمون کسی ورق پر صاف صاف لکھ کر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ (لیکن اسے ٹائپ کرانے میں وقت لگ سکتا ہے، اگر وقت سے پہلے ٹائپ ہوگیا تو مضمون کو مسابقہ میں شامل کیا جائے گا ورنہ نہیں۔)

• الفاظ کی تعداد زیادہ سے زیادہ ۱۰۰۰ سے ۱۲۰۰ تک ہونی چاہیے۔ اور A4 سائز پیپر کے اعتبار سے دو سے تین صفحہ میں مضمون ہونا چاہیے۔

• آپ ہمیں واٹساپ، ٹیلیگرام، ای میل اور نیچے دیے گئے ارسال مضامین فارم کے ذریعے مضمون بھیج سکتے ہیں۔

• ۱۸/ دسمبر ۲۰۲۲ء کو یہ اعلان مع شرکت مسابقہ فارم و ارسال مضامین فارم شائع کیا جارہا ہے۔

• ۲۸/ جنوری ۲۰۲۳ء تک مضمون آجانا ضروری ہے۔

• ۱۸/ فروری ۲۰۲۳ء کو ان شاء اللہ نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

• کسی بھی اعلان سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام چینل بزم اردو کو سبسکرائب کریں۔(سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں)

• مسابقہ میں شرکت کے لیے فارم پر کریں۔ (شرکت مسابقہ فارم)

• اپنا مضمون (فائل/سافٹ کاپی) درج ذیل ذرائع سے بھیجیں:

ارسال مضامین فارم

ای میل

واٹساپ

ٹیلیگرام

من جانب: رفقاء المعہد العالی پٹنہ 2020


مفید لنکس:

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے