بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہ
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ پڑھنا سیکھیں
شرائط داخلہ:
ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتے ہوں۔
اردو/ ہندی زبان جانتے ہوں۔
فیس:
500 روپے ماہانہ انڈیا والوں کے لیے۔
آپ کیا سیکھیں گے:
تعلیم قرآن کریم کا یہ نصاب ’’مفتاح القرآن کے پانچ حصے اور معلم القرآن‘‘ سے مستفاد ہے۔ ان کتابوں کے مصنف مولانا محفوظ الرحمٰن نامی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ مفتاح القرآن کے پانچ حصے ترجمۂ قرآن سکھانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں اور معلم القرآن میں طریقۂ تعلیم کا ذکر ہے۔ انہی کتابوں کو پیش نظر رکھ کر یہ نصاب مکمل کرایا جائے گا۔
(١) پہلے مفرد الفاظ (اسماء) اور ساتھ ہی اس سے بننے والے چھوٹے چھوٹے جملے۔
(٢) افعال اور اس سے بننے والے چھوٹے چھوٹے جملے۔
(٣) حروف اور ساتھ ہی ایسے جملے جن میں ان کا استعمال ہوا ہو۔
(٤) الفاظ کا ایک ذخیرہ یاد ہو جانے کے بعد بنیادی قواعد (صرف و نحو) سکھائے جائیں گے۔
(۵) صرف و نحو کے لیے پہلے مفتاح القرآن حصہ دوم اور سوم پڑھایا جائے گا۔
(۶) اس کے مکمل ہونے کے بعد حصہ چہارم شروع کرایا جائے گا اور ساتھ ہی مفتاح القرآن کے ’’تعلیمات قرآنی کا حصہ‘‘ پڑھایا جائے گا۔ (مفتاح القرآن کی ہر جلد کے دو حصے ہیں ایک قواعد یعنی صرف و نحو کا اور ایک تعلیمات قرآنی کا)
(۷) تعلیمات قرآنی جن میں صرف قرآنی آیات ہیں مکمل ہونے کے بعد ترجمۂ قرآن کریم مکمل۔ ان شاء اللہ
تعلیم قرآن کورس کی مدت
دو سال میں مذکورہ نصاب مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ (نصاب مکمل ہونے میں دو سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔)
مقصد:
ایک مسلمان اتنی عربی سیکھ لے جس سے ایک حد تک وہ قرآن کریم کا خود سے ترجمہ کرلے۔ عربی لغات دیکھ کر الفاظ کے معانی جان سکے۔ ہاں! جہاں ترجمہ مشکل لگ رہا ہو وہاں کسی ترجمۂ قرآن کریم کی مدد سے ترجمہ کرلے اور اسے یہ معلوم ہوجائے کہ کس لفظ کا کیا ترجمہ ہو رہا ہے۔
-
- آنلائن کلاس کے لیے زوم/ گوگل میٹ کا استعمال کیا جائے گا۔
- ان شاء اللہ کلاس نئے عیسوی سال یکم جنوری سے شروع ہوں گے۔
- ایک سیشن 40 منٹ کا ہوگا۔ اس کے بعد 20 منٹ معلم کی نگرانی میں ہوم ورک۔ کل ایک گھنٹہ۔
- کلاس کا وقت رات 8 بجے سے 10 بجے کے درمیان ہوگا۔ سردی اور گرمی میں اوقات بدل سکتے ہیں۔
ہمارے بارے میں: (یہاں کلک کریں)
داخلہ کے لیے فارم پر کریں