مضمون نگاری مقابلہ اگست ۲۰۲۲ء
موجودہ حالات میں طلباء مدارس کی ذمہ داریاں
مسلمانوں کی زبوں حالی کو ہم اور آپ دیکھ رہے ہیں۔ ایسے حالات سے خود نکلنے کیلئے اور مسلمانوں کو نکالنے کے لیے مسلمان بالخصوص طلباء مدارس کیا کردار ادا کر سکتے ہیں، یا ان کے فرائض کیا ہیں۔ کونسے اسباب ایسے حالات کے ذمہ دار ہیں؟ اور ان سے نکلنے کیلئے کیا طریقۂ کار اختیار کرنا چاہیے، اور کونسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے؟ اور اسے عملی زندگی میں کیسے لانا چاہیے؟ سیاسی سوجھ بوجھ کی کمی، یا قیادت کی کمزوری یا مسلمانوں کا قرآن و سنت سے دور ہونا۔
جو بھی اسباب ہوں، ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا مفصل مضمون لکھیں جس میں مسلمانوں کی زبوں حالی کے اسباب بھی آجائیں اور آئندہ کے لیے کوئی واضح اور متعین راہ عمل بھی آجائے، اور طلباء مدارس کیا کردار ادا کر سکتے ہیں یا ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں یا انہیں کیا کرنا چاہیے وہ بھی آجائے۔ بہر حال موضوع کا خیال رکھتے ہوئے مضمون لکھیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ مسلمان دین و دنیا کے اعتبار سے بہت ہی پرسکون اور مطمئن ہیں، اور وہ دین و دنیا کے اعتبار سے ترقی پر ہیں تو اس کو بھی تفصیل سے لکھیں۔ مضمون زیادہ سے زیادہ پندرہ سو الفاظ اور کم سے کم ایک ہزار الفاظ کا ہونا چاہیے۔ تعداد الفاظ کا خیال رکھیں۔
انعام
پہلی پوزیشن ١٠٠٠ روپے
دوسری پوزیشن ۷۰۰ روپے
تیسری پوزیشن ۵۰۰ روپے
نئی سوچ اور فکر کو عوام تک پہنچانے کے لیے یہ پہل کی گئی ہے؛ اس لیے صرف زیر تعلیم طلباء اور نئے فارغین ( ٢٠١٢ یا اس کے بعد کے فارغین) ہی حصہ لیں۔
مضمون کے آخر میں بطور مشورہ لکھیں کہ اگلی مضمون نگاری کس موضوع پر ہونی چاہیے۔ کونسا پہلو ہے جس پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔
• گوگل فارم پر ہی اپنا مضمون بھیجیں، فارم کا لنک نیچے ہے۔ نیچے دو گوگل فارم ہے، ایک مقابلے میں شرکت کے لیے اور دوسرا مضمون بھیجنے کے لیے۔ بزم اردو ٹیلیگرام چینل کا لنک نیچے ہے اسے سبسکرائب کریں تاکہ ہر خبر سے باخبر رہ سکیں۔
• تیس مضامین ووٹنگ کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔
• منتخب شدہ مضامین jidariaat.com ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے، اور بزم اردو ٹیلیگرام چینل پر بھی شائع کیے جائیں گے۔
• ایک مضمون کو مختلف طریقوں سے جانچا جائے گا اور اس کا نمبر دیا جائے گا۔ مثلاً views کتنے ہیں۔ اوسطاً اسے کتنی دیر تک پڑھا گیا۔ ٹیلیگرام پر کس کو زیادہ لائک کیا گیا، اور ممتحن کے ذریعے بھی۔
• سب سے زیادہ جس کا نمبر ہوگا وہی پہلی پوزیشن پر ہوگا۔
• دھیان میں رہے آپ کی تحریر ایسے فورمیٹ میں ہونی چاہیے کہ اسے ہر جگہ کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہو، ایک دو سطر لکھ کر اسے کاپی پیسٹ کرکے جانچ لیں، اس لیے کہ اسے ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔
• بہتر ہوگا کہ آپ اپنا مضمون Google docs یا ms word میں لکھیں۔ inpage3 کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اور docs فائل یا inp فائل بھیجیں۔
• لکھنے کے لیے موبائل کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس میں بول کر لکھنے کا آپشن ہوتا ہے۔ موبائل میں ms word یا Google docs پر لکھ سکتے ہیں۔ (یہ اعلان جو آپ پڑھ رہے ہیں؛ موبائل کے ms word میں لکھا گیا ہے۔)
• ۱۸؍ جون کو اعلان مع شرکت مقابلہ فارم و ارسال مضامین فارم شائع کیا جارہا ہے۔ اگر آپ شرکت کرنا چاہتے ہیں تو پہلے شرکت مقابلہ فارم پر کریں، اور جب آپ مضمون لکھ چکیں تو ارسال مضامین فارم کے ذریعے اپنا مضمون بھیجیں۔
• ۲۸؍ جولائی تک مضمون آجانا ضروری ہے۔
• ۱۸؍ اگست کو ان شاءاللہ نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔
• کسی بھی اعلان سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام چینل بزم اردو کو سبسکرائب کریں۔ https://t.me/Bazm_e_Urdu2
مقابلے میں شرکت کے لیے فارم پر کریں!
https://forms.gle/m87enhk1rTXDEuFh7
• اپنا مضمون (فائل/سافٹ کاپی) اس فارم کے ذریعے بھیجیں:
https://forms.gle/2D6zew8DVVFDXxNX6
من جانب: رفقاء المعہد العالی پٹنہ 2020