تیسرا مضمون نگاری مسابقہ دسمبر ۲۰۲۲ء، اعلان

دوسرا مضمون نگاری مسابقہ اکتوبر ۲۰۲۲ء کا نتیجہ

اس مضمون نگاری مسابقے میں صرف دو افراد نے اپنا مضمون بھیجا جبکہ مسابقہ کے لیے شرط رکھی گئی تھی کہ کم سے کم دس مضامین کا آنا ضروری ہے؛ لہذا یہ مسابقہ نہیں ہو سکا۔ لیکن مضمون نگاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اور افادۂ عامہ کے پیش نظر ان دونوں کے مضامین شائع کیے جا رہے ہیں۔

محمد اطہر قاسمی (مضمون پڑھنے کے لیے کلک کریں)
محمد اسحاق لون کشمیری (مضمون پڑھنے کے لیے کلک کریں)

اس مقابلہ میں ان دونوں کا حصہ لینا ہی قابل ستائش ہے، امید کرتا ہوں اگلے مضمون نگاری مسابقے میں دوسرے افراد بھی حصہ لیں گے۔

تیسرا مضمون نگاری مسابقہ دسمبر ۲۰۲۲ء

موضوع:

مدارس اسلامیہ کا حقیقت پسندانہ جائزہ

تیسرا مضمون نگاری مسابقہ دسمبر ۲۰۲۲ء

آپ اپنے مضمون میں خاص طور سے درج ذیل باتوں کو ضرور لکھیں:
(1) مدارس کا مقصد کیا ہے؟ کیا ہونا چاہیے؟ کیا مدارس اپنے مقصد میں کامیاب ہیں یا نہیں؟
(2) نظام تعلیم اور طریقۂ تعلیم کیسا ہونا چاہیے؟ کیا موجودہ نظام تعلیم بہتر ہے یا اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے؟
(3) نصاب تعلیم کا جائزہ لیں۔ کیا اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے یا موجودہ نصاب ہی بہتر ہے؟
(4) دین کی حفاظت اور ترویج و اشاعت میں مدارس کا کیا کردار رہا ہے؟ اس سلسلے میں آپ کے ذہن میں جو باتیں ہوں انہیں سپرد قرطاس کریں۔

مقصد یہ ہے کہ آپ ایک ایسا مضمون لکھیں جس میں اپنا محاسبہ بھی ہوجائے، اور کمی کوتاہی کو دور کرنے کا مناسب طریقہ بھی مل جائے، اور خوبیوں پر قائم رہنے کا حوصلہ بھی مل جائے۔ لہذا درج بالا نکتوں کے علاوہ آپ اپنی طرف سے بھی مختلف پیرائے سے اس کا جائزہ لے سکتے ہیں اور مناسب حل تحریر کر سکتے ہیں۔

انعام

پہلی پوزیشن ١٠٠٠ روپے
دوسری پوزیشن ۷۰۰ روپے
تیسری پوزیشن ۵۰۰ روپے

اس کے علاوہ حالات حاضرہ پر اس دوران اگر کوئی کتاب منظر عام پر آتی ہے تو وہ بھی بطور انعام دی جاسکتی ہے۔ (یہ منتظم کی صوابدید پر محمول ہے۔)

نئی سوچ اور فکر کو عوام تک پہنچانے کے لیے یہ پہل کی گئی ہے؛ اس لیے صرف زیر تعلیم طلباء اور نئے فارغین ( ٢٠١٢ء یا اس کے بعد کے فارغین) ہی حصہ لیں۔ ان کے علاوہ دیگر افراد بھی اپنا مضمون بھیج سکتے ہیں، ان کے مضامین افادۂ عامہ کے لیے ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے؛ لیکن مسابقے کے لیے منتخب نہیں کیے جائیں گے۔

مضمون کے آخر میں بطور مشورہ لکھیں کہ اگلا مضمون نگاری مسابقہ کس موضوع پر ہونا چاہیے۔ کونسا پہلو ہے جس پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

شرائط

• مسابقہ کے لیے کم سے کم دس مضامین کا آنا ضروری ہے۔ اگر دس سے کم مضامین ہوں تو انہیں افادۂ عامہ کے لیے ویب سائٹ پر شائع کیا جاسکتا ہے؛ لیکن مسابقہ نہیں ہو سکتا، لہذا جن تک یہ اعلان پہنچ جائے، اور وہ مسابقے میں شریک ہونا چاہتے ہوں تو وہ دوسروں کو بھی اس میں شریک کریں۔

• بزم اردو ٹیلیگرام چینل کا لنک نیچے ہے اسے سبسکرائب کریں تاکہ ہر خبر سے باخبر رہ سکیں۔

• تیس مضامین امتحان کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔ (اگر تیس سے زائد مضامین آگئے تو)

• منتخب شدہ مضامین jidariaat.com ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے، اور بزم اردو ٹیلیگرام چینل پر بھی شائع کیے جائیں گے۔

• ممتحن سے مضامین کی جانچ کرائی جائے گی، اور وہی ہر ایک کا نمبر دیں گے۔

• دھیان میں رہے آپ کی تحریر ایسے فورمیٹ میں ہونی چاہیے کہ اسے ہر جگہ کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہو، ایک دو سطر لکھ کر اسے کاپی پیسٹ کرکے جانچ لیں، اس لیے کہ اسے ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

• بہتر ہوگا کہ آپ اپنا مضمون Google docs یاMS word میں لکھیں۔inpage3 کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اورdocs فائل یاinp فائل بھیجیں۔ کاپی کرکے بھی بھیج سکتے ہیں۔

• لکھنے کے لیے موبائل کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس میں بول کر لکھنے کا آپشن ہوتا ہے۔ موبائل میںMS word یاGoogle docs پر لکھ سکتے ہیں۔ (یہ اعلان جو آپ پڑھ رہے ہیں؛ موبائل کےMS word میں لکھا گیا ہے۔)

• اگر آپ کو موبائل پر لکھنا نہیں آتا ہے تو آپ اپنا مضمون کسی ورق پر صاف صاف لکھ کر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ (لیکن اسے ٹائپ کرانے میں وقت لگ سکتا ہے، اگر وقت سے پہلے ٹائپ ہوگیا تو مضمون کو مسابقہ میں شامل کیا جائے گا ورنہ نہیں۔)

• آپ ہمیں واٹساپ، ٹیلیگرام، ای میل اور نیچے دیے گئے ارسال مضامین فارم کے ذریعے مضمون بھیج سکتے ہیں۔

• ۱۸/ اکتوبر ۲۰۲۲ء کو یہ اعلان مع شرکت مسابقہ فارم و ارسال مضامین فارم شائع کیا جارہا ہے۔

• ۲۸/ نومبر ۲۰۲۲ء تک مضمون آجانا ضروری ہے۔

• ۱۸/ دسمبر کو ان شاء اللہ نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

• کسی بھی اعلان سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام چینل بزم اردو کو سبسکرائب کریں۔(سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں

• مسابقہ میں شرکت کے لیے فارم پر کریں۔ (شرکت مسابقہ فارم)

• اپنا مضمون (فائل/سافٹ کاپی) درج ذیل ذرائع سے بھیجیں:

ارسال مضامین فارم

ای میل

واٹساپ

ٹیلیگرام

من جانب: رفقاء المعہد العالی پٹنہ 2020

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے