15 August 2022 | ا۵ اگست پر تقریر، بچوں کے لیے اردو تقریر

15 August 2022

76واں یوم آزادی، ا۵ اگست پر تقریر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سب سے پہلے میں اپنے معزز مہمانوں، مشفق اساتذہ اور طلبہ کو سلام کرتا ہوں، ’’السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ‘‘!

ہم طلبہ اپنے معزز مہمانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس رنگا رنگ پروگرام میں شریک ہوکر ہماری حوصلہ افزائی کی۔

سامعین کرام!

آج ہم لوگ اور پورا ملک، ۷۶واں یوم آزادی منارہے ہیں۔ آج کے دن پورا ملک، اسکول، کالج، مدرسہ ، یونیورسٹی جشن یوم آزادی میں ڈوبا ہوا ہے۔یہ ایک قومی دن اور قومی تہوار ہے۔ آج ہی کے دن اگست ۱۹۴۷؁ء کو ہمارا ملک ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا اور اسے ایک آزاد ملک کی حیثیت حاصل ہوئی۔

معزز سامعین!

یہ آزادی ہمیں یونہی نہیں مل گئی ؛ بلکہ اس کے پیچھے بہت ساری قربانیاں ہیں۔ ہمارے بزرگوں اورہمارے ملک کے عظیم لوگوں نے اس ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کی۔ آزادئ ہند کے لیے ہر مذہب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ملک کے اندر ہندو مسلم اتحاد اور عوامی بیداری کا جیسا شاندار نظارہ تحریک خلافت کے دوران ہوا اس کی کوئی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ پھر تحریک بالاکوٹ، تحریک ترک موالات، ان سب تحریکوں نے آزادئ ہند میں نمایاں رول ادا کیا۔

سامعین کرام!

آج ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں وہی اتحاد پیدا کریں گے اور اپنے اور ملک کے دشمن کا ایک ساتھ مقابلہ کریںگے۔ اگر ہمارا ملک ہماری جان مانگے گا تو ہم اپنی جان قربان کردیں گے۔ اگر مال کی ضرورت پڑے تو سارا مال لٹا دیں گے؛ لیکن ہم اپنے ملک کو کبھی برباد نہیں ہونے دیں گے۔ کبھی لٹنے نہیں دیں گے۔ کبھی تباہ ہونے نہیں دیں گے۔ اور جب ضرورت پڑے تو ہم بھی اپنے اسلاف کی طرح ، اپنے ملک کے عظیم لوگوں کی طرح اس ملک کی حفاظت اور ترقی کے لیے اپنے تن من دھن کی بازی لگادیں گے۔

انہی چند باتوں پر میں اپنی تقریر ختم کرتا ہوں۔

و ما علینا إلا البلاغ

ا۵ اگست یوم آزادی پر مزید تقاریر کے لیے لنک پر کلک کریں!

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے