مولانا سعید صاحب ٹونکی و غازی ولی محمد صاحب ایک ساتھ | مجمع البحرین (دو سمندروں کاملن)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مجمع البحرین (دو سمندروں کاملن)

یعنی: حضرت مولانا سعید صاحب ٹونکی و غازی ولی محمد صاحب ایک ساتھ

میرا مقام نہ پائے گی وہ نظر
فریب خوردۂ مغرب کہاگیاہو جسے

آج بتاریخ ۲۱/جمادی الثانیہ ۱۴۴۴؁ھ م ۱۴/جنوری ۲۰۲۳؁ء بروز سنیچر بوقت دوپہر دو بجے مدرسہ عالیہ فرقانیہ ٹونک میں دو سمندروں کا ملن کچھ اس تفصیل کے ساتھ ہوا کہ حضرت مولانا غازی ولی احمد صاحب چشتی ٹونکی کی تشریف آوری کے موقع پر سند حدیث کی ایک مبارک نشست مسند حدیث مفسر قرآن سعید الملت حضرت مولانا محمد سعید صاحب کی سرپرستی میں رکھی گئی جس میں احقر محمد عادل خان ابن مولانا محمد عامر خان صاحب ندوی نے ابتدائی تمہید اور حضرت کے کچھ اشعار کے ذریعہ مجلس کے آغاز کے لئے بخاری شریف کی پہلی حدیث پاک پڑھی، اس کے بعد یکے بعد دیگرے مفتی نفیس احمد صاحب، قاری منہاج الحسن صاحب، مفتی صلاح الدین صاحب، مفتی علی احمد صاحب قاسمی اور مجھ احقر نے تمام کتب ستہ کے اوائل و اواخر پر قرأت علی الشیخ کی سعادت حاصل کی۔

اس سلسلہ حدیث کی آخری حدیث پاک بذات خود شیخ مسند القاری المقری سعید الملت حضرت مولانا محمد سعید صاحب نے پڑھ کر تمام موجودین کو اجازت حدیث مرحمت فرمائیں اور پند و نصائح سے نوازا۔ قبل اس کے کہ حضرت کی اختتامی دعا ہوتی حضرت کی اجازت سے مہمان مکرم جناب غازی ولی احمد صاحب چشتی دامت برکاتہم نے تزکیۂ نفس، مراحل سلوک، سلاسل طریقت، مراقبہ، ریاضت وغیرہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ آپ کو جن مشائخ عظام سے حدیث شریف میں سند حاصل ہے اس کا تذکرہ کرتے ہوئے تصوف و سلوک کے تمام سلاسل کا ذکر کیا جن میں آپ کو اجازت و خلافت حاصل ہے۔

اس کے بعد من جانب اللہ انصار خداوندی سے مجھ احقر محمد عادل کو مولوی محمد سعید صاحب اور دیگر حاضرین و شرکاء مجلس کو گواہ بناکر اپنی تمام سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرمائی۔ پہلی سند حدیث بحر ذخار سعید الملت نے ہم سب کو نوازی اور دوسری سند اجازت و خلافت علم کے سمندر جناب غازی ولی احمد صاحب نے مجھ احقر کو عطا فرمائی۔

ایں سعادت بزور بازو نیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ

دیگرمعاونین و موجودین کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں:

حافظ فرحت اللہ صاحب ۲ مولانا محمد عامر خانصاحب ندوی ۱
مولوی رفعت اللہ صاحب ۴ حافظ حبیب صاحب ۳
حافظ عبداللہ عمران ۶ مولوی فیض احمدصاحب ۵
جناب ذکاء الرحمٰن صاحب ۸ جناب ضیاء الرحمٰن صاحب ٹونک ۷
حافظ نثار احمد صاحب ۱۰ قاری سخاوت افضل صاحب ۹
حافظ عمران صاحب ۱۲ حافظ سراج احمد صاحب ۱۱
مولوی زبیر احمد صاحب سرونج اور آپ کے بھائی ۱۴ مظہرمیاں ۱۳
مولوی عبدالصمد ۱۶ مولوی عزیر صاحب ۱۵
قاری حسین احمد خان ۱۸ مولوی نیاز احمد صاحب ۱۷

مدرسہ کے طلباء میں ریحان اخترابن ضیاء اخترصاحب، عمادالدین بن قمرالدین صاحب، ابوذر فریدی ابن مولانا منہاج الحسن صاحب، محمد سمیر ابن نفیس میاں، محمد وسیم ابن زاہد میاں، محمد نازش ابن زاہد میاں، محمد طلحہ ابن عبدالعزیز صاحب، عباس ابن قاری مطیع اللہ صاحب بھی شریک مجلس رہے۔ حاضرین مجلس كو غازی ولی احمد صاحب نے اپنی حدیث كی سند عطا فرمائی۔

مائک کا نظم قاری عبد الحسیب صاحب کے ذریعہ ہوا۔ اخیر میں قاضی عماد الدین، قاری سخاوت افضل، شکیل بھائی پارشد اور حافظ نوید کی طرف سے تمام شرکاء مجلس کے لئے عمدہ ناشتہ کا نظم رکھا گیا۔ اس پوری مجلس کو کئی لوگوں نے ریکارڈ کیا خصوصیت کے ساتھ حق ٹی-وی کے چیف ایڈیٹر جناب ذکاء الرحمٰن صاحب نے اس سلسلہ کے انٹرویوز کوبھی محفوظ کرلیا۔

دعاگو احقر
محمد عادل خان ندوی
(ناظم مرکزی دار الافتاء و القضاء ٹونک)
موبائل: 9214655596


اسے بھی پڑھیں:

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے